ویٹرنری یونیورسٹی میں حیوانات کا عالمی دن منایا گیا
Special Animals and Emergency Relief Society (SAVERS) observed World Animal Day 2023. Vets Care Club and Vet Crescent Society also collaborated. Vice Chancellor UVAS Prof. Dr. Nasim Ahmed, Prof. Dr. Kamran Ashraf, Prof. Masood Rabbani and other faculty members joined students for an awareness walk. Students designed different posters. Furthermore, SAVERS arranged A Global Pledge Campaign Board.
جانوروں کا عالمی دن ۔۔ چھوٹے یا بڑے، آئیں سب جانوروں سے پیار کریں
سیورز کے زیر اہتمام ورلڈ ریبیز ڈے منایا گیا
لاہور(جاسر آفتاب ڈاٹ کام)سپیشل اینیملز اینڈ ویٹر نری ایمر جنسی ریلیف سوسائٹی(سیور) کے زیر اہتمام ویٹس کیئر کلب اور ویٹ کریسنٹ سوسائٹی کے اشتراک سے یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں حیوا نات کا عا لمی دن منا یا۔
اینیمیلیا ایمور کے تحت واک کا اہتمام کیا گیا اور جانوروں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے پوسٹرز بنائے گئے۔ جانوروں کی اہمیت پر مبنی ویڈیو بھی جاری کی گئی۔ مزید کلائیمیٹ چینج جیسے پہلوکو بھی اجاگر کیا گیا۔ خصوصی بورڈ پر جانوروں کی اہمیت کے حوالے سے تاثرات ریکارڈ کئے گئے۔
واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کی۔ چیئر مین ڈیپارٹمنٹ آف پیرا سیٹا لو جی پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف، پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی،دیگر فیکلٹی ممبران، سپیشل اینیملز اینڈ ویٹر نری ایمر جنسی ریلیف سوسائٹی(سیور)، ویٹس کیئر کلب اور ویٹ کریسنٹ سوسائٹی کے رضاکاران، ادارہ انسداد بے رحمی حیوا نات سے سٹاف ممبران اور طلباو طالبات کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔
ویٹرنری یونیورسٹی میں ریبیز کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا
اس مو قع پر پروفیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے طلبہ کو نصیحت کی کہ ویٹر نیرین ہو نے کے نا طے ہم پر یہ ذمہ داری عا ئد ہو تی ہے کہ اپنے ارد گرد کے ماحول میں پالتو جا نوروں کے علا وہ بے سہارا کتے بلیوں کی بھی دیکھ بھال کریں۔ ان کے کھانے پینے اور علا ج معا لجے کا خاص خیا ل رکھیں کیو نکہ اس نیک مقصد کی انجام دہی ہماری ذمہ داری ہے۔