ویٹرنری یونیورسٹی میں ریبیز(باؤلا پن) کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا

Rabies Vaccination of Puppy

ویٹرنری یونیورسٹی میں ریبیز(باؤلا پن) کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا

The University of Veterinary and Animal Sciences UVAS Lahore observed World Rabies Day and arranged a walk, seminar, quiz competition, presentation on rabies, and vaccination camp to mark the day to create awareness among public against rabies in City Campus Lahore .

ویٹرنری یونیورسٹی میں ریبیز کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا

ورلڈ ریبیز ڈے ۔۔ ہم سب، ہر فرد

rabies day at uvas

Rabies Vaccination of Puppy

Prof Dr Masood Rabbani, Dr Kamran Ashraf and Dr Irshad Hussain distributed certificates among quiz contest winners

ویٹرنری یونیو رسٹی میں ریبیز( باؤلاپن) بیماری کی روک تھام کاعا لمی دن منا یا گیا
لاہور(29-09-18):یو نیور سٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں گذشتہ روز ریبیز (با ؤ لا پن) بیما ری کی روک تھام کا عا لمی دن منا یا گیا۔جس کا مقصد پا کستان میں ریبیز جیسی مہلک بیما ریوں کے خلا ف عوام الناس میں آگا ہی پھیلا نا تھا نیز دن کی منا سبت سے بیما ریو ں کی رو ک تھا م و تدارک کے حوا لے سے یو نیورسٹی میں آ گا ہی واک، سیمینار، کو ئز مقا بلہ اور ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔واک کی قیادت وا ئس چا نسلر پرو فیسرڈاکٹرطلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیات میں چا ئنیز وفد سمیت پرو وائس چانسلر پرو فیسرڈاکٹر مسعو د ربا نی، سینئر ٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف ،پرو فیسر ڈاکٹر ارشاد حسین، پرو فیسر ڈاکٹر عا صم خا لد کے علا وہ یو نیورسٹی طلبہ اور فکلٹی ممبران کے بڑی تعداد نے شر کت کی۔اُس مو قع پر یواس پیٹ سینٹر میں کتے کو ٹیکہ لگا کر ویکسینیشن کیمپ کا آ غا ز بھی کیا گیا۔
بعد ازیں یونیورسٹی آڈیٹو ریم ہال میں سیمینار کا انعقاد بھی ہوا جس کی صدارت پرو وائس چانسلر پرو فیسرڈاکٹر مسعو د ربا نی نے کی۔ اُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے ڈاکٹر مسعود ربا نی نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی کے پیرا سا ئٹا لو جی ڈیپا رٹمنٹ، ایپی ڈیما لو جی ڈیپا رٹمنٹ،پیٹ سینٹر سمیت تمام ویٹر نری فیکلٹی ریبیز بیما ریو ں کی روک تھام کے لیئے بھر پو ر انداز میں کام کر رہے ہیں۔اُنہو ں نے کہا کہ را وی کیمپس پتو کی کے طلبہ کو بھی ریبیز کنٹرو ل کر نے کے بارے میں مہم میں شامل کیا جا ئے گاکہ ریبیز سے متا ثر ہ علا قے میں کس طر ح سے کتو ں کو پکڑ ا جائے،ان کی ہینڈلنگ اورویکسینیشن سے متعلقہ مختلف پہلو ؤ ں کے بارے میں عملی تر بیت دی جائے گی نیز اُنہو ں نے انڈ س ہسپتال کرا چی اور مفت ویکسین مہیا کر نے پر ورلڈ ہیلتھ آرگنا ئزیشن کا شکر یہ بھی ادا کیا۔ڈاکٹر عاصم خالد نے کتو ں کے رویے جس میں آوارہ کتو ں کی ویکسینیشن کر نے اوران کے حملے سے بچا ؤ کے بارے میں شر کا کوآ گا ہی دی۔بعد ازیں اختتا می تقریب کی صدارت کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر مسعود ربا نی نے پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشرف اور پرو فیسر ڈاکٹر ارشاد حسین کے ہمراہ کو ئز مقا بلہ کے جیتنے وا لے طلبا و طالبات کے درمیان سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے۔

Bell Button Website Jassaraftab

Read Previous

پاکستان کے پولٹری سیکٹر کا ایکسپورٹ پوٹینشل

Read Next

انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page