ریبیز ڈے، پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر اور ویٹس کیئر کلب کے اشتراک سے سرگرمی کا انعقاد
Rabies Awareness Walk and Rabies Vaccination Camp
Police Animal Rescue Centre observed World Rabies Day. Vets Care Club of UVAS collaborated. Organizers arranged a rabies awareness walk at Canal Road Lahore. In addition to this, Vaccination Camp was also the part of this activity. Veterinary Doctors vaccinated the rescued dogs during the camp. Besides the animal activists, Police Officers also participated. Private organizations sponsored this rabies vaccination camp.
Speakers highlighted the importance of vaccination. Because of zoonotic importance, they emphasized the vaccination of pet and owner both.
لاہور (جاسر آفتاب ڈاٹ کام) ورلڈ ریبیز ڈے کی مناسبت سے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر اور ویٹس کیئر کلب کے اشتراک سے کینال روڈ لاہور پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پرلوگوں کو باؤلے پن کی بیماری اور ا س سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔
آئی جی پنجاب نے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کا افتتاح کر دیا
دن کی مناسبت سے پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر میں نجی کمپنیوں کے اشتراک سے ویکسی نیشن کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کے دوران ریسکیو کئے گئے کتوں کی ویکسی نیشن کی گئی۔
خیالات کا اظہار
اس موقع پر اسسٹنٹ سپریٹینڈنٹ پولیس منزہ کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے پالتو جانوروں کی ویکسی نیشن لازمی کرائیں۔ اگر کوئی بے سہارا جانور نظر آئے تو پولیس کو اطلاع دیں۔ اس سرگرمی میں سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے بھی شرکت کی۔
تقریب کی آرگنائزر ذوفشاں انوشے کا کہنا تھا کہ جانوروں سے اچھا سلوک کریں اور ان کے ساتھ پیار سے پیش آئیں۔ ڈاکٹر ازفرین ساجد نے اس موقع پر جانوروں اور انسانوں دونوں کیلئے ریبیز ویکسی نیشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پالتو جانور رکھنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ ریبیز کے بارے آگاہی حاصل کریں اور اپنی اور اپنے پالتو جانور دونوں کی بر وقت ویکسی نیشن کروائیں۔
ڈاکٹر رمضان نے مستقبل میں بھی پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کے ساتھ ملکر مختلف سرگرمیوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔
پنجاب پولیس کے افسران کی جانب سے اس سرگرمی کو سراہا گیا۔