وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک اثاثہ جات منتقلی سکیم 2026 | دیہی خواتین کے لیے مفت جانورسکیم
حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک اثاثہ جات منتقلی سکیم 2026 کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مفت جانور سکیم کا مقصد جنوبی پنجاب کی مستحق دیہی خواتین خصوصاً بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کو دودھ دینے والے مفت جانور فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانا، غربت میں کمی لانا اور ان کے لیے مستقل آمدنی کا ذریعہ پیدا کرنا ہے۔
جانوروں کی مفت تقسیم پروگرام کے تحت محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے زیراہتمام مستحق خواتین کو مفت مویشی فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ دودھ کی پیداوار سے آمدنی حاصل کر سکیں، اپنے خاندان کی غذائی ضروریات پوری کریں اور معاشی طور پر خود مختار بن سکیں۔اس سکیم میں خصوصی طور پر بیوہ اور طلاق یافتہ خواتین کو ترجیح دی جائے گی۔
https://jassaraftab.com/cm-punjab-livestock-program-2026/
کن اضلاع کی خواتین درخواست دے سکتی ہیں؟
یہ سکیم جنوبی پنجاب کے درج ذیل 13 اضلاع کیلئے ہے۔
بہاولپور
بہاولنگر
رحیم یار خان
ملتان
خانیوال
لودھراں
وہاڑی
ڈیرہ غازی خان
مظفرگڑھ
لیہ
کوٹ ادو
راجن پور
تونسہ
مفت جانور کے لیے اہلیت کا معیار
درخواست دینے والی خاتون کے لیے درج ذیل شرائط ضروری ہیں
- جنوبی پنجاب کے مذکورہ اضلاع میں سے کسی ایک کی دیہی رہائشی ہو۔
- عمر 55 سال یا اس سے کم ہو۔
- ماہانہ گھریلو آمدنی 32 ہزار روپے سے کم ہو۔
- قومی شناختی کارڈموجود ہو۔
- گزشتہ پانچ سالوں میں کسی بھی سکیم سے جانور حاصل نہ کیے ہوں۔
- رجسٹریشن کب شروع ہوئی؟
اس سکیم کے لیے رجسٹریشن 15 جولائی 2026 سے شروع ہو چکی ہے۔ اہل خواتین جلد از جلد اپنی درخواست جمع کرائیں۔
مفت جانور کے لیے درخواست کیسے دیں؟
درخواست درج ذیل طریقوں سے جمع کرائی جا سکتی ہے
- سرکاری ویب پورٹل attrw.punjab.gov.pk
- قریبی ویٹرنری ہسپتال میں قائم وزیراعلیٰ سہولت ڈیسک پر
- اشتہارمیں دیے گئے کیو آر کوڈ کو سکین کر کے
مزید معلومات کے لیےمحکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن080009211 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
مفت جانور کے لیے سکیم کے فوائد
- دیہی خواتین خصوصاًبیوہ اور طلاق یافتہ کو مستقل روزگار کا ذریعہ ملے گا۔
- دودھ کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
- خاندان کی غذائی ضروریات بہتر ہوں گی۔
- خواتین معاشی طور پر خود مختار بن سکیں گی۔
- جنوبی پنجاب میں لائیوسٹاک کے شعبے کو فروغ ملے گا۔