لکی کور انڈسٹریز کی جانب سے پاکستان میں فراہم کردہ CAVAC پولٹری ویکسینز
لکی کور انڈسٹریز (LCI) پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ CAVAC کمپنی کی پولٹری ویکسینز فراہم کرتی ہے۔ یہ پولٹری ویکسین رینج PoulShot (پول شاٹ) کے نام سے دستیاب ہیں۔ پولٹری ویکسی نیشن کے لئے یہ پرودکٹس انتہائی مئوثر ہیں۔
لکی کور انڈسٹریز (سابقہ آئی سی آئی پاکستان) برائلر، لیئر اور بریڈر فارموں کے لیے Live اور Inactivated (Killed) ویکسینز کی مکمل رینج فراہم کرتی ہے۔ یہ پولٹری ویکسینز نیوکاسل ڈیزیز (ND) رانی کھیت، انفیکشس برونکائٹس (IB)، گمبورو یا انفیکشس برسل ڈیزیز (IBD)، ایوئن انفلوئنزا (H9N2)، سالمونیلا، مائیکوپلازما اور ایگ ڈراپ سنڈروم (EDS) جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس کے علاوہ مزید عالمی معیار کی جدید ترین پولٹری ویکسینز بھی رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں۔
پولٹری میں ویکسی نیشن کیوں ضروری ہے؟
پولٹری فارم میں ویکسی نیشن پرندوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ویکسین پرندوں کے مدافعتی نظام (Immune System) کو مضبوط بناتی ہے تاکہ بیماری آنے سے پہلے ہی جسم میں اس کے خلاف قدرتی دفاع تیار ہو جائے۔ درست ویکسینیشن پروگرام اور معیاری ویکسینز کے استعمال سے بیماریوں کے پھیلنے کے امکانات کم ہوتے ہیں، اموات میں کمی آتی ہے اور فارم کی پیداوار بہتر رہتی ہے۔
پاکستان میں دستیاب CAVAC PoulShot پولٹری ویکسینز
PoulShot Flu H9N2 + ND
یہ ایک غیر فعال (Inactivated) پولٹری ویکسین ہے جو ایوئن انفلوئنزا H9N2 اور رانی کھیت دونوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ یہ لمبے عرصے تک قوتِ مدافعت برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے اور اس میں ND اور H9 اینٹی جن کی مقدار مارکیٹ میں موجود کئی دیگر ویکسینز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔
PoulShot S/9R (سالمونیلا)
یہ زندہ (Live) پولٹری ویکسین ہے جو Salmonella gallinarum سے ہونے والی فاؤل ٹائیفائیڈ بیماری سے بچاؤ کے لیے تیار کی گئی ہے۔ اس سالمونیلا ویکسین میں ثابت شدہ 9R Strain استعمال کیا گیا ہے اور یہ خاص طور پر لیئر اور بریڈر فارموں میں استعمال ہوتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے اس کے مضر اثرات نہایت کم ہیں۔
PoulShot MG-F (مائیکوپلازما ویکسین)
یہ زندہ مائیکوپلازما ویکسین ہے جس میں F Strain استعمال کیا گیا ہے۔ یہ سانس کی نالی میں مؤثر قوتِ مدافعت پیدا کرتی ہے اور مائیکوپلازما انفیکشن کے اثرات کو کم کرتی ہے۔
PoulShot ING-Plus (ND + IB + IB + IBD)
یہ چار بیماریوں کے خلاف تحفظ دینے والی غیر فعال پولٹری ویکسین ہے۔ یہ نیوکاسل ڈیزیز، سانس کی انفیکشس برونکائٹس، تولیدی انفیکشس برونکائٹس اور گمبورو سے بچاؤ فراہم کرتی ہے۔ یہ دیرپا اینٹی باڈیز بناتی ہے اور بیماریوں کے خلاف وسیع تحفظ فراہم کرتی ہے۔
PoulShot BNE (ND + IB + EDS)
یہ پولٹری ویکسین نیوکاسل ڈیزیز، انفیکشس برونکائٹس اور ایگ ڈراپ سنڈروم سے بچاتی ہے۔ یہ خاص طور پر لیئر اور بریڈر فارموں میں انڈے دینے کے آغاز سے پہلے استعمال کی جاتی ہے۔
PoulShot NDO (Killed ND)
یہ غیر فعال نیوکاسل ڈیزیز ویکسین ہے جو لمبے عرصے تک اینٹی باڈیز برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اسے زیادہ تر لیئر اور بریڈر فارموں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
PoulShot B1-IB-VAC (ND + IB)
یہ زندہ پولٹری ویکسین نیوکاسل ڈیزیز اور انفیکشس برونکائٹس دونوں سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس میں B1 Strain اور H120 Strain شامل ہیں۔ یہ ایک روزہ چوزوں میں ابتدائی قوتِ مدافعت پیدا کرنے کے لیے موزوں ہے۔
PoulShot ND Lasota-VAC
یہ زندہ نیوکاسل ڈیزیز ویکسین ہے جس میں Lasota Strain استعمال کیا گیا ہے۔ یہ مضبوط قوتِ مدافعت پیدا کرتی ہے اور نیوکاسل ڈیزیز کی روک تھام کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔
PoulShot IBD Win+ (Gumboro Intermediate Plus)
یہ Intermediate Plus ویکسین ان فارموں کے لیے تیار کی گئی ہے جہاں چوزوں میں مادری اینٹی باڈیز زیادہ ہوتی ہیں۔ یہ مؤثر اور محفوظ طریقے سے گمبورو بیماری سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔
درست پولٹری ویکسی نیشن پروگرام
ہر پولٹری فارم کے مسائل مختلف ہوتے ہیں۔ بیماریوں کی صورتحال، فارم کا ماحول، بائیو سیکیورٹی، مینجمنٹ اور پیداواری مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسینیشن پروگرام تیار کیا جانا چاہیے۔ لکی کور انڈسٹریز کی ماہر پولٹری ٹیم فارم کی ضرورت کے مطابق مناسب ویکسینیشن پلان تیار کرنے میں رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
بہترین نتائج کے لیے معیاری پولٹری ویکسینز اور مئوثر پولٹری ویکسی نیشن پروگرام کے ساتھ مضبوط بائیو سیکیورٹی، صفائی، متوازن خوراک اور بہتر فارم مینجمنٹ بھی ضروری ہیں۔
وہ اہم بیماریاں جن سے پولٹری ویکسینز تحفظ فراہم کرتی ہے
نیوکاسل ڈیزیز (Newcastle Disease)
یہ پولٹری کی نہایت خطرناک وائرل بیماری ہے۔ اس میں سانس لینے میں دشواری، اعصابی علامات، وزن میں کمی، انڈوں کی پیداوار میں کمی اور زیادہ اموات دیکھی جاتی ہیں۔
انفیکشس برونکائٹس (Infectious Bronchitis)
یہ تیزی سے پھیلنے والی بیماری ہے جو سانس کے نظام اور تولیدی نظام کو متاثر کرتی ہے۔ متاثرہ پرندوں میں کھانسی، چھینکیں، کم نشوونما اور انڈوں کے معیار میں کمی دیکھی جاتی ہے۔
گمبورو یا انفیکشس برسل ڈیزیز (IBD)
یہ بیماری برسا آف فیبریشیئس کو متاثر کرتی ہے جس سے پرندوں کا مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے اور دیگر بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ایوئن انفلوئنزا (Avian Influenza)
یہ وائرل بیماری سانس کے نظام کو متاثر کرتی ہے۔ اس سے نشوونما متاثر ہوتی ہے، انڈوں کی پیداوار کم ہوتی ہے اور فارم کو معاشی نقصان پہنچتا ہے۔
فاؤل ٹائیفائیڈ (Fowl Typhoid)
یہ بیماری Salmonella gallinarum کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس سے اموات، کمزور کارکردگی، انڈوں کی پیداوار میں کمی اور فارم کو معاشی نقصان ہوتا ہے۔
ایوئن مائیکوپلازموسس (Avian Mycoplasmosis)
یہ بیماری سانس کے نظام کو متاثر کرتی ہے جس سے وزن میں کمی، فیڈ کنورژن خراب ہونا، انڈوں کی پیداوار کم ہونا اور فارم کی مجموعی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔
ایگ ڈراپ سنڈروم (Egg Drop Syndrome)
یہ بیماری خاص طور پر لیئر مرغیوں کو متاثر کرتی ہے۔ اس سے انڈوں کی تعداد کم ہو جاتی ہے، شیل کا معیار خراب ہوتا ہے اور فارم کو مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں
پاکستان میں CAVAC PoulShot پولٹری ویکسینز کے بارے میں مزید معلومات، مناسب ویکسینیشن پروگرام اور تکنیکی رہنمائی کے لیے Lucky Core Industries Limited (LCI) سے رابطہ کریں (کلک کریں)۔