سیورز کے زیر اہتمام ورلڈ ریبیز ڈے منایا گیا
Special Animals Emergency Relief Society observed World Rabies Day 2023 at UVAS. Prof. Dr. Kamran Ashraf inaugurated rabies vaccination camp. Prof Dr. Anila Zameer Durrani and other faculty members were also present. SAVERS also released video series related to rabies disease. Besides this, they also conducted a survey.
ویٹرنری یونیورسٹی میں ریبیز کی روک تھام کا عالمی دن منایا گیا
لاہور (جاسر آفتاب ڈاٹ کام) سپیشل اینیملز ایمرجنسی ریلیف سوسائٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں ریبیز کا عالمی دن منایا گیا۔
سوسائٹی کی جانب سے ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریبیز کی مفت ویکسین لگائی گئی۔ اسی طرح ایک سروے کا اہتمام کیا گیا جس کامقصد معلومات اکٹھی کرنے کے ساتھ ساتھ درست معلومات لوگوں تک پہنچانا تھا۔ سوسائٹی نے ایک ویڈیو سیریز کا بھی اجراء کیا جس میں ریبیز کے حوالے سے معلومات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر یونیورسٹی میں آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا۔