آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام ریبیز کا عالمی دن منایا گیا
Art and Literary Society (ALS) observed World Rabies Day 2023. Society organized a walk in addition to a vaccination Camp at Faculty of Veterinary Science, University of Agriculture Faisalabad (FVS UAF). Volunteers vaccinated dogs and cats against the rabies. Dean Faculty Prof. Dr. Farzana Rizvi along with other faculty members inaugurated the activity.
ہزاروں سال پرانی بیماری ریبیز کی تاریخ اور اس پر کنٹرول ۔۔ ڈاکٹر محمد راشد
ون ہیلتھ کے تناظر میں ریبیز کے خاتمے بارے کتاب کی اشاعت
فیصل آباد (جاسر آفتاب ڈاٹ کام) آرٹ اینڈ لٹریری سوسائٹی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کی فیکلٹی آف ویٹرنری سائنس میں باؤلے پن کی بیماری کا عالمی دن (ورلڈ ریبیز ڈے) منایا گیا۔
دن کی مناسبت سے فری ریبیز ویکسی نیشن کیمپ اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔
ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ رضوی نے ڈاکٹر راؤ زاہد عباس کے ہمراہ ڈیپارٹمنٹ آف کلینیکل میڈیسن اینڈ سر جری میں کیمپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہدمحمود، ڈاکٹر ہما جمیل، ڈاکٹر بلال اسلم اور دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔
ویکسی نیشن کیمپ میں جانوروں کی مفت ویکسی نیشن کی گئی۔ماہرین نے ریبیز ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کیا۔