ویٹرنری کالج جھنگ میں جانوروں کا عالمی دن منایا گیا
CVAS Jhang observed World Animal Day 2023. A walk and Seminar was organized. Speakers highlighted the importance of the day. They also emphasized the caring for animals. Besides this, they also focused on the theme “Great or Small, Love them All. Principal College of Veterinary and Animals Sciences Jhang Prof. Fiaz Qamar appreciated the activity.
جھنگ (جاسر آفتاب ڈاٹ کام) کالج آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز جھنگ میں جانوروں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس مناسبت سے سیمینار اور علامتی واک کا اہتمام کیا گیا۔
سیمینار میں ماہرین نے جانوروں کے عالمی دن اور جانوروں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور بڑے تمام جانوروں کا خیال رکھنا چاہئے اور ان سے شفقت سے پیش آنا چاہئے۔ اس موقع پر جانوروں کے حقوق اور ان کی ویلفیئر کے مختلف پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ سیمینار میں اساتذہ اور طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ ڈاکٹر فرحان احمد عاطف اس سرگرمی کے کوآرڈینیٹر تھے۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فیاض قمر نے اس سرگرمی کو سراہا۔
One Comment
Can you be more specific about the content of your article? After reading it, I still have some doubts. Hope you can help me.