
احسن وحید سیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن) کے دفترکادورہ کیا
Secretary Livestock Punjab Ahsan Waheed visited DG Production Office
سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احسن وحید کا خصوصی انٹرویو
احسن وحیدسیکرٹری لائیوسٹاک نے ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)کے دفترکادورہ کیا
احسن وحید سیکرٹری لائیوسٹاک نے اپنے عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعدسے محکمہ کے دفاتر،فیلڈفارمیشنز اورلائیوسٹاک فارموں کے دوروں کاآغاز کیاہواہے۔انہوں نے ایک طے شدہ شیڈول کے مطابق آج ڈائریکٹرجنرل(پروڈکشن)کے دفترکادورہ کیا۔ ڈاکٹرجمیل بسرا ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو محکمہ کی پالیسیوں اورفیلڈ فارمیشنز سے متعلق آگاہ کیا اور تمام فارموں کی کارکردگی کی تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو بتایا کہ محکمہ کے تمام لائیوسٹاک فارموں پر مویشیوں کو نہ صرف قدرتی ماحول فراہم کیاجارہاہے بلکہ انہیں حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اورغذائی ماہرین کی تجویزکردہ تازہ خوراک اورمستند لیبارٹریز سے تصدیق شدہ صاف پانی دیاجارہاہے نیز لائیوسٹاک فارموں کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بھی تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک کو بتایاگیاکہ پنجاب میں پائے جانے والے مویشیوں کی نسلوں کومحفوظ بنانے اور پیداواری صلاحیتوں میں اضافے کے لیے تحقیق کی جارہی ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے فارموں پر موجودجانورعام فارمرز کے لیے مثال ہونے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہاکہ وہ فیلڈ میں جاکر محکمہ کی کارکردگی کا خود جائزہ لیں گے اور ہرلائیوسٹاک فارم کے وزٹ کے دوران موقع پرمتعلقہ افسران اوراہلکاران سے بریفنگ لیں گے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ فارموں پرموجودعملہ جانفشانی سے خدمات سرانجام دے رہاہے۔ ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن) نے سیکرٹری لائیوسٹاک کوبتایاکہ محکمہ کے فارموں میں مویشیوں پرتحقیق کے لیے تمام مطلوبہ سہولیات دستیاب ہیں۔
6 Comments
The depth in this tune is exceptional. https://ondactone.com/spironolactone/
More delight pieces like this would create the интернет better.
purchase imitrex online
I’ll certainly bring to skim more. http://zgyhsj.com/space-uid-977932.html
forxiga 10mg over the counter – buy dapagliflozin without a prescription buy forxiga pills
orlistat brand – janozin.com brand xenical
Palatable blog you have here.. It’s severely to on elevated status article like yours these days. I honestly recognize individuals like you! Go through guardianship!! http://fulloyuntr.10tl.net/member.php?action=profile&uid=3227