پیٹس امیونالوجی اینڈ ویکسی نیشن، سیمینارز کا انعقاد

Animal Immunity and Dog Vaccinations

پیٹس امیونالوجی اینڈ ویکسی نیشن، سیمینارز کا انعقاد

Snam Pharma organized Seminars on Pets Immunology and Pets Vaccination. Company arranged these seminars in Lahore and Islamabad. Dr. Jiri Neuzil highlighted different aspects of animal immunology and dogs vaccinations. He also discussed autoimmune disorders in dogs. In addition to this he also discussed different aspects of animal immunity. Pets practitioners participated in the events.

Vitural veterinary expo inpakistan online Expo

صنام فارما کے زیر اہتمام ویٹرنری یوتھ ایمپاورمنٹ سیشنز کا انعقاد

لاہور (جاسر آفتاب ڈاٹ کام)

پیٹس امیونالوجی اینڈ ویکسی نیشن کے موضوع پر صنیم فارما کے زیر اہتمام لاہور اور اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
سیمینارز میں بڑی تعداد میں پیٹس پریکٹیشنرز نے شرکت کی۔  سیمینارز کا مقصد پالتو جانوروں کی امیونولوجی اور ویکسی نیشن کے موضوع پر جدید علم اور تحقیق کوزیر بحث لانا تھا۔
ان سیمینارز میں بائیو ویٹا چیک ریپبلک کے ویٹ امیونالوجسٹ ڈاکٹر جیری نیوزل نے گفتگو کی۔ انہوں نے مؤثر تشخیص اور علاج کے لیے پالتو جانوروں کے مدافعتی نظام کو سمجھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کتوں بلیوں اور دیگر پالتو جانوروں میں ویکسی نیشن کے جدید رجحانات اور پالتو جانوروں میں مدافعتی نظام کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔  مزید امیونٹی کی اقسام اور جسم میں مدافعتی نظام کے کام کرنے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کے کردار کو موضوع بحث لایا گیا۔

Pets Vaccination and animal immunology

انہوں نے شرکاء کو پالتو جانوروں کی قوت مدافعت سے متعلق تازہ ترین تحقیقی نتائج پر اپ ڈیٹ کیا۔ آٹو امیون مسائل والے جانوروں کیلئے امیونو تھراپی میں پیشرفت اور قوت مدافعت کو بہتر بنانے کے لئے جنیٹکس کے استعمال پر بھی گفتگو کی گئی۔
ڈاکٹر جیری نے عمر، نسل، جسمانی صحت اور طرز زندگی جیسے عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پالتو جانوروں کے لئے تازہ ترین ویکسی نیشن پروٹوکول پر تبادلہ خیال کیا۔

Animal Immunity and Dog Vaccinations

لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر حماد احمد ہاشمی

لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر حماد احمد ہاشمی نے کینل مینجمنٹ اور نیوٹریشن کو پالتو جانوروں کی قوت مدافعت اور ویکسی نیشن کے ساتھ جوڑتے ہوئے ان کے باہمی تعلق کو اجاگر کیا۔
انہوں نے پیٹس کیقوت مدافعت میں اضافے کے لئے نیوٹریشن گائیڈ لائنز اور سپلیمنٹس کے بارے بتایا۔
اس موقع پر ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں پیٹ پریکٹیشنرز اور ماہرین نے امیونالوجی اور ویکسی نیشن کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا۔
جنرل منیجر(کمپینئن گروپ) صنیم فارما لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر حماد احمد ہاشمی نے چیف ایگزیکٹو صنیم فارما شفیق احمد فیاض، حنان، تہامی، ڈاکٹر حارث علی رمضان، ڈاکٹر بلال احمد مکی، سید حسن کاظمی، شیخ امجد اور اپنے دیگر ٹیم ممبران کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے سیمینارز میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر عبدالوحید فاطم

کال ویٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالوحید فاطم نے سیمینارز کے حوالے سے جاسر آفتاب ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے صنیم فارما کے چیف ایگزیکٹو شفیق احمد فیاض کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں نہ صرف پیٹ پروفیشنلز کے باہمی تعلق کو استوار کرتی ہیں بلکہ ان سرگرمیوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔

author avatar
Editor In Chief
Dr. Jassar Aftab is a qualified Veterinarian having expertise in veterinary communication. He is a renowned veterinary Journalist of Pakistan. He is veterinary columnist, veterinary writer and veterinary analyst. He is the author of three books. He has written a number of articles and columns on different topics related to livestock, dairy, poultry, wildlife, fisheries, food security and different aspects of animal sciences and veterinary education.

Read Previous

پولٹری سائنس ایسوسی ایشن صدر کا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوا

Read Next

ایرڈ یونیورسٹی میں میاں جان محمد جاوید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page