ویٹرنری یونیورسٹی میں طبی ماہرین کے لئے پتھالوجیکل ریڈنگ پر جاری نیشنل ورکشاپ اختتام پزیر
Workshop on “Pathological Readings for Clinicians” under Pak-US Science & Technology project titled “Capacity Building of Neglected Vector Born Diseases in Livestock” funded by Higher Education Commission (HEC).
ویٹرنری یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ورکشاپ آن پتھالوجی آف ایوئن ڈیزیز کا آغاز
ویٹرنری یونیورسٹی میں طبی ما ہرین کے لیئے پتھا لو جیکل ریڈنگ کے مو ضو ع پرچار روزسے جاری نیشنل ورکشاپ اختتام پذ یر
لاہور (پریس ریلیز): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف کلینیکل میڈیسن اینڈ سر جر ی نے پاک یو ایس سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی کپیسٹی بلڈنگ آف نیگلیکٹڈ ویکٹر بورن ڈیزیز ان لا ئیو سٹاک پرا جیکٹ کے زیر اہتمام طبی ما ہرین کے لیئے پتھا لو جیکل ریڈنگ کر نے کے مو ضو ع پرچارروز سے جاری ورکشاپ کی اختتا می تقریب کا انعقاد کیا۔ اختتامی تقریب کی صدارت وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی اور شر کا و ریسورس پرسنز کے در میا ن اسناد اور سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیئے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے علا وہ پنجاب بھرکے مختلف تعلیمی ادارو ں سے آئے ماہرین،پروفیشنلز ، پولٹر ی سٹیک ہولڈرز،پوسٹ گریجویٹ طلبہ و فیکلٹی ممبران کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔
اُ س موقع پر خطاب کر تے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کہا کہ نو جوا ن ویٹر نیرین کے لیئے ورکشاپ کا انعقادانتہا ئی مو ثر ہے جس سے
نا صرف انہیں ما ہرین کے تجر بات سے بہت کچھ سیکھنے کا مو قع ملتا ہے نیز آپس میں نیٹ ورکنگ بھی بڑ ھتی ہے ۔اُ نہو ں نے معلو ما تی ورکشاپ کا انعقاد کروانے پرآرگنا ئزرز کی کا وشو ں کو سرا ہا۔پرو فیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے ورکشاپ کے اغرا ض ومقا صد بیا ن کیئے۔ورکشاپ کا مقصد شر کا و پروفیشنلز میں بیما ریوں کی تشخیص میں خلیات، اعضا اور تشوز کا اندا زہ لگا نے کے لیئے لیبا ر ٹری ٹیسٹ سے متعلقہ پیشہ وارانہ مہا رتو ں کو اُ جا گر کر نا تھا۔
چاررو زہ ورکشاپ 6ما ڈیولز پر مشتمل تھی جس میں ما ہرین نے جدید تحقیق اُ صو لو ں پر مبنی مختلف مو ضو عات جن میں مویشیو ں اور مر غیو ں میں پا ئی جانے والی بیما ریو ں کی نشا ندہی کے لیے خون کا ٹیسٹ کر نے اورخون کے سیمپل لینے کی تیکنیکس،بلڈ کیمسٹر ی ٹیسٹ،لیور فنکشن وفیکل ٹیسٹ نیزپوسٹ مارٹم ،الا ئز ہ اور چھو ٹے جا نورو ں کی الٹرا سو نو گرا فی سے متعلقہ مختلف مو ضو عات پر معلو ما تی لیکچرز دیے۔