محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کا لمپی سکن ویکسین امپورٹ کرنے کا فیصلہ

سیکرٹری لائیو سٹاک کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں لمپی سکن ویکسین امپورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ ویکسین پنجاب بھر میں لگائی جائے گی۔مقامی سطح پر ہومولوگس ویکسین کی پروڈکشن بارے اقدامات میں تیزی کی جا رہی ہے۔ ویٹرنری یونیورسٹی بیماری کی روک تھام بارے تحقیقی معاونت کرے گی۔اجلاس میں وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی، ایڈیشنل و ڈپٹی سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔



