پنجاب بھرمیں محکمہ لائیوسٹاک کے میڈیافوکل پرسنز کے لیے مرحلہ وار ٹریننگ کاانعقاد
Training of Media Focal Persons of Livestock and Dairy Development Department Govt. of Punjab
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرمیں محکمہ لائیوسٹاک کے میڈیافوکل پرسنز کے لیے مرحلہ وار ٹریننگ کاانعقاد کیاجارہاہے جس کامقصد محکمہ لائیوسٹاک کے شعبہ نشرواشاعت کی کمیونیکیشن سکلز کو مزیدمؤثر بناناہے۔اس ٹریننگ سیشن کے پہلے مرحلے میں لاہور میں تین روزہ ورکشاپ کااہتمام کیاگیاہے۔ لائیوسٹاک کمپلیکس 16کوپرروڈ لاہورمیں منعقدہ اس تربیتی ورکشاپ میں نذیرخالد ڈائریکٹر(ر)انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ماسٹرٹرینر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔یہ ٹریننگ محکمہ لائیوسٹاک کے کمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن ونگ کے افسران واہلکاران کے کام کرنے کی صلاحیت اورکارکردگی کی بہتری کے حوالے سے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اس ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء میں ڈاکٹرآصف رفیق ڈائریکٹرکمیونیکیشن، مس سحر پی آر او ٹو منسٹرلائیوسٹاک ، ڈاکٹرمنور سلطانہ اسسٹنٹ انفارمیشن اینڈ پبلسٹی آفیسر، ڈاکٹرثاقب نوید بٹ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، ڈاکٹروقارعلی گل اسسٹنٹ انفارمیشن اینڈ پبلسٹی آفیسر، اعتزازالحسن جونیئرکلرک اورسید ضمیرحسین بخاری جونیئرکلرک شامل ہیں۔ یہ ٹریننگ ورکشاپس ایک طے شدہ شیڈول کے مطابق پنجاب کے باقی تمام ڈویژنز میں بھی منعقد کروائی جائیں گی جن میں محکمہ کے تما م میڈیافوکل پرسنزکوبیسک میڈیاسکلز کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔
الیکٹرانک میڈیا اور محکمہ لائیوسٹاک کی آفیسر