لائیوسٹاک ٹاسک فورس کا آن لائن اجلاس، سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی شرکت

Meeting of Livestock Task Force

لائیوسٹاک ٹاسک فورس کا آن لائن اجلاس، سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی شرکت

Livestock Task Force Meeting, Secretary Livestock also participated  | لائیوسٹاک ٹاسک فورس کا آن لائن اجلاس، سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی شرکت

Vitural veterinary expo inpakistan online Expo

لاہور(پ ر) لائیوسٹاک سیکٹر میں قدرتی وسائل کو بطریق احسن بروئے کار لانے کے لیے کوشاں ہیں اور اس حوالے سے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے تاکہ ملکی ترقی و ترویج ممکن ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مالک بھُلہ نے ایک آن لائن اجلاس کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اسلام آباد کے تحت لائیوسٹاک ٹاسک فورس کا اہم مشاورتی آن لائن اجلاس وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ طارق بشیر چیمہ کی زیر صدارت منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا مقصدلائیوسٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے قومی حکمت عملی تشکیل دینا تھا۔ اجلاس کے دوران لائیوسٹاک سیکٹر کو درپیش چیلنجز بارے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد مالک بھُلہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ سیکرٹری لائیوسٹاک محمد مالک بھُلہ کا کہنا تھا کہ شعبہ لائیوسٹاک کی بہتری کیلئے تمام تر انفرادی کاوشوں کی درست سمت متعین کرنا ہوگی تاکہ اس شعبہ کی ترقی و ترویج کے لیے فیصلہ سازی میں آسانی ہو۔ مزید یہ کہ ملکی معیشت کے اہم شعبہ لائیوسٹاک بارے وفاقی سطح پر میکانزم تشکیل دینا خوش آئند ہے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک کا مزید کہنا تھا کہ مال شماری، دودھ وگوشت کی پیداوار میں اضافہ اور قیمتوں کے تعین بارے قومی پالیسی وضع کرنا ناگزیر ہے۔اجلاس میں دیگر صوبوں کے سیکرٹریز، وائس چانسلرز، لائیوسٹاک ماہرین، اینیمل ہسبنڈری کمشنر اور ڈیری و فارمرایسوسی ایشن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

لائیوسٹاک ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس، ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی شرکت

لائیوسٹاک سرمایہ کاری، آرمی چیف کے نام خط

Livestock Task Force Meeting

 Online Meeting of Livestock Task Force Meeting of Livestock Task Force

author avatar
Editor In Chief
Dr. Jassar Aftab is a qualified Veterinarian having expertise in veterinary communication. He is a renowned veterinary Journalist of Pakistan. He is veterinary columnist, veterinary writer and veterinary analyst. He is the author of three books. He has written a number of articles and columns on different topics related to livestock, dairy, poultry, wildlife, fisheries, food security and different aspects of animal sciences and veterinary education.

Read Previous

جشن آزادی کی مناسبت سے ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کے کیمپسز میں تقریبات کا انعقاد

Read Next

محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کا لمپی سکن ویکسین امپورٹ کرنے کا فیصلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page