محکمہ لائیوسٹاک کے 25 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کے لئے مینڈیٹری ٹریننگ کا آغاز

Livestock officers mandatory training

محکمہ لائیوسٹاک کے 25 افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کے لئے مینڈیٹری ٹریننگ کا آغاز

Livestock officers mandatory training

Vitural veterinary expo inpakistan online Expo

محکمہ لائیوسٹاک کے گریڈ سترہ اور اٹھارہ کے افسران کی پروموشنل ٹریننگ

Livestock officers mandatory training

Mandatory training for livestock officers

محکمہ لائیوسٹاک کے 25افسران کی گریڈ19 میں ترقی کے لیے مینڈیٹری ٹریننگ کاآغاز

محکمہ لائیوسٹاک کے گریڈ18کے 25آفیسرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے اورمحکمانہ ترقی کے لیے 8ہفتوں کی مینڈیٹری ٹریننگ کا آغازہوگیاہے ۔ مینڈیٹری ٹریننگ کے لیے نامزدکئے گئے 25افسران میں اینیمل ہیلتھ کے ڈاکٹرفرحت عباس خالد، ڈاکٹرمظہرحسین چیمہ،ڈاکٹرعالیہ بانو، ڈاکٹرسیدعباس علی شاہ، ڈاکٹرنعیم چغتائی، ڈاکٹرروبینہ رحمٰن، ڈاکٹرمحمدشفیق ظفر، ڈاکٹرندیم کمال، ڈاکٹرخالداقبال، ڈاکٹرمظہراقبال، ڈاکٹرعمرحیات، ڈاکٹرمظہراحمدخان، ڈاکٹرغلام مصطفےٰ، ڈاکٹرذوالفقارعلی جبکہ بریڈ امپروومنٹ کے ڈاکٹرحمیداحمدزاہد، ڈاکٹرعبدالماجد، ڈاکٹرنیرسلطان، ڈاکٹرمحمداشفاق حسین، ڈائریکٹوریٹ آف لائیوسٹاک کے ڈاکٹرمحمدعارف خان، ڈاکٹرمحمدخالدفاروق، وی آر آئی کے ڈاکٹرمحمدنعمان،ڈاکٹرمحمدعاصم اورپی آرآئی کے ڈاکٹرحافظ اللہ بچایا، ڈاکٹرطاہرعزیز اور ایل پی آر آئی کی ڈاکٹرسمیراصدف شامل ہیں۔ یہ افسران یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہورمیں ٹریننگ کے دوران فنانشل مینجمنٹ اورٹیکنیکل کورسز کے ساتھ ساتھ آفس مینجمنٹ کورسز بھی پڑھیں گے۔ احسن وحید سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہاکہ محکمہ بہت جلد ان افسران کی اگلے گریڈ میں ترقی کے کیسز حکومت پنجاب کو بھیج دے گا اورامید ہے کہ تربیت یافتہ افسران پہلے سے بہتر سروسز فراہم کرسکیں گے جس سے یقیناًمویشی پال حضرات کے مستفید ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں دودھ،گوشت اورانڈوں کی پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوسکے گا۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہاکہ محکمہ لائیوسٹاک میں گریڈ 1 سے گریڈ 20تک کے افسران اوراہلکاران کی تربیت کا سلسلہ جاری رہے گا جس کامقصد بہترلائیوسٹاک سروسز کی فراہمی کو یقینی بناناہے۔

 

author avatar
Editor In Chief
Dr. Jassar Aftab is a qualified Veterinarian having expertise in veterinary communication. He is a renowned veterinary Journalist of Pakistan. He is veterinary columnist, veterinary writer and veterinary analyst. He is the author of three books. He has written a number of articles and columns on different topics related to livestock, dairy, poultry, wildlife, fisheries, food security and different aspects of animal sciences and veterinary education.

Read Previous

استاد اور ہتھکڑی ۔۔ کیوں کر ہو جاتا ہے!

Read Next

چڑیا گھر ڈیرہ میں نایاب پرندے منتقل کئے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page