جڑانوالہ میں فارمرز ولیج بازار کا انعقاد، محکمہ لائیوسٹاک کی شرکت

Farmers village bazaar organized in Jaranwala

Farmers village bazaar organized in Jaranwala

جڑانوالہ میں  ایگریکلچر ٹورازم ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور الباری فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فارمرز ڈے اور ولیج بازار کا انعقاد کیا گیا۔ اس بازار میں محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے فراہم کردہ پولٹری یونٹس کی پیداوار سے حاصل ہونے والی آمدن سے اپنے قائم کردہ چھوٹے کاروبار کی نمائش کے لئے سٹالز
لگائے گئے۔

دنیا کسان دوست میلہ تمام رنگینیوں کے ساتھ اختتام پذیر شہر امڈ آیا

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرینگے ، مٹھا خان کاکڑ

محکمہ لائوسٹاک کی ڈویژنل موبائل ٹریننگ سکول بس میں ڈاکٹر اکرام الحق نے بازار میں آنے والے بچوں کو لائیوسٹاک ویڈیو ڈاکومنٹریز دکھا کر دودھ گوشت انڈے کی اہمیت اور غذائیت کے حوالے سے لیکچرز دئے۔ ڈاکٹر صالحہ گل نے الباری فاؤنڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی طرف سے فراہم کردہ پولٹری یونٹس سے حاصل ہونے والے فوائد کو ایک ولیج فارمر بازار کی صورت میں انعقاد نہایت احسن قدم ہے اس سے ان خواتین کے معاشی استحکام کو اجاگر کر کے دوسری دیہی خواتین میں دیہی مرغبانی کو فروغ دے کے خودکفیل کرنا ہے۔ محکمہ لائوسٹاک کے قائم کردہ کیمل ملک سٹال پہ ڈاکٹر زاہدہ نزہت اور ڈاکٹر ریحانہ نے مہمانوں کو اونٹنی کے دودھ کی افادیت کے متعلق بتایا دیگر سٹال میں دیسی انڈوں، ساگ مکئی کی روٹی، اون کی بنی ہوئ اشیا ، آرگینک سبزیوں کے سٹال ، پنجاب کلچرل سٹال، حلووں اور شہد کے سٹال، گڑ کے سٹال و دیگر دیہی پراڈکٹس کے سٹال تھے

Farmers village bazaar organized in Jaranwala

 

Read Previous

پولٹری اور لائیوسٹاک فیڈ مل میں پروڈکشن مینجر مطلوب

Read Next

ہارس میول اینڈ کیٹل بریڈنگ ایریا ساہیوال میں آسامیاں خالی

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page