محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں ای آکشن بارے اجلاس
Secretary Livestock chaired a meeting on e auction in Punjab Livestock. Besides livestock officers, PITB officials also attended. They discussed the modern auction system for the livestock department. Furthermore, they will develop an online portal for this system. Secretary Livestock says this system is a step towards transparency.
وزیر اعلیٰ پنجاب سے میٹ ایکسپورٹرز کی ملاقات، لائیوسٹاک پروڈکشن میں اضافے کیلئے تجاویز پیش
محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں ای آکشن (نیلامی) بارے اہم اجلاس کا انعقادہوا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری لائیو سٹاک محمد مسعود انور نے کی۔ اجلاس میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وفد نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں جانوروں اور دیگر اشیاء کو جدید ای آکشن کے ذریعے نیلام کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری لائیو سٹاک کا کہنا تھا کہ ای آوکشن کے منصوبہ کو کامیاب بنانے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے پورٹل بنایا جائے گا۔آن لائن سسٹم سے سروسز میں شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک ای آکشن کو اپنانے والا محکمہ بننے جارہا ہے۔ ای آ کشن کے لیے ضروری اصول و ضوابط کے لیے فائنانس ڈیپارٹمنٹ اور پیپرا سے مشاورت کی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل،ڈائریکٹر جنرل اور پی ائی ٹی بی سے نمائندگان نے شرکت کی۔