ڈیری فارمرز کی تربیت کیلئے ڈیری لیک اکیڈمی کا قیام
DairyLac Pvt Ltd established Dairylac Academy. This dairy academy will educated the livestock farmers. Academy will train the farmers on farm management, farmers mechanization, farm economics, dairy feeding, use of biotechnology in dairy production and dairy breeding. Chief Executive Naushirwan Merchant presented gifts to the farmers.
ڈیری لیک اور ویٹرنری یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت کا معاہدہ
فیصل آباد (جاسر آفتاب ڈاٹ کام) ڈیری فارمرز کی تربیت کیلئے ڈیری لیک اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اس اکیڈمی کا آغاز سپورٹ پاکستان پروگرام کے تحت فارمرز ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے طور پر کیا گیا ہے۔ اس ٹریننگ پراجیکٹ میں فارمرز کو فارم مینجمنٹ، فارم اکنامکس، فارم میکانائزیشن، ڈیری پروڈکشن، ریپروڈکشن، ماڈرن ڈیری فارمنگ میں بائیوٹیکنالوجی کا استعمال، ڈیری ویلیو ایڈیشن اور دیگر پہلوؤں کے حوالے سے تربیت دی جائے گی۔
پہلے سیشن میں فیصل آباد کے فارمرز نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو نوشیروان مرچنٹ، ڈائریکٹر آپریشنز چوہدری ارشد گجر، ٹریننگ مینیجر ڈاکٹر عتیق چشتی، چوہدری اختر گجر، ڈاکٹر رمشاء توقیر اور دیگر کی جانب سے سرٹیفکیٹس اور تحائف پیش کئے گئے۔