سالانہ ترقیاتی پروگرامز بارے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں اجلاس

Meeting on ADP Annual Development Programs of livestock

سالانہ ترقیاتی پروگرامز بارے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب میں اجلاس

Meeting on Annual Development programs of livestock held. Secretary Livestock Punjab reviewed the programs of 2023-24. Further, officers also discussed the projects of 2024-25. Besides livestock officials, academia and private industry representatives also attended. They focused on Breed Improvement, animal nutrition, disease control, and research.

لاہور (جاسر آفتاب ڈاٹ کام) محکمہ لائیو سٹاک پنجاب میں سالانہ ترقیاتی پروگرامز بارے اعلیٰ سطحی اجلاس سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں محکمانہ ترقیاتی منصوبہ جات 2024 -2023 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران ترقیاتی منصوبہ جات سال 2024-2025 بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایک دوسرے اجلاس میں اکیڈیمیا، پرائیویٹ سیکٹر، فارمرز اور انڈسٹری کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ترقیاتی منصوبہ جات میں ریسرچ، بریڈ امپروومنٹ،اینیمل نیوٹریشن اور بیماریوں سے بچاؤ بارے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا۔

محکمہ لائیوسٹاک کے بجٹ کو بڑھانے کی ضرورت، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور وزیر لائیوسٹاک کی زیر صدارت اجلاس

Meeting on ADP Annual Development Programs of livestock

سیکرٹری لائیوسٹاک

سیکرٹری لائیوسٹاک کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبہ جات سے شعبہ لائیو سٹاک کی ترقی مقصود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں میں قواعد و ضوابط اور مروجہ قوانین کا اطلاق یقینی بنایا جائے۔ سکیموں کی بروقت تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ پنجاب بھر میں سول ویٹرنری ہسپتالوں میں بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔فیلڈ میں مؤثر نگرانی سے سروسز کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیموں کے اہداف بروقت مکمل کرلئے جائیں گے۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہا کہ منصوبہ جات کے ثمرات مویشی پال حضرات تک پہنچانا نصب العین ہونا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک اپنے منشور” احتیاط علاج سے بہتر ہے” پر عمل پیرا ہے۔ گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لیے محکمہ لائیو سٹاک انقلابی اقدامات لے رہا ہے۔
سیکر ٹری لائیوسٹاک نے ہدایات جار ی کیں کہ چارے سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے بی این ہائبرڈ نیپئر کی کاشت اور سائیلج کی تیاری بارے اقدامات کیے جائیں۔مزید اینیمل ٹریسیبلٹی اور ڈیزیز کنٹرول کمپارٹمنٹ جیسے منصوبہ جات کو ترجیح دی جائے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹر ی ٹیکنیکل، ڈائریکٹر جنرلز، ڈائریکٹرز اور ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

 

 

Bell Button Website Jassaraftab

Read Previous

آرمی چیف کی لائیوسٹاک سیکٹر کی اہمیت پر گفتگو، نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب

Read Next

پانچ فیصد شرح پر ڈیری، پولٹری، کٹا فارمنگ کے لئے قرضوں کی فراہمی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page