وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم 2026 رجسٹریشن

IPEX 2026 - International Poultry Expo 2026 Banner
GCLI Sexed Semen for Cows and Buffaloes

وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم 2026 | مویشی پال کسانوں کے لیے بلاسود قرضے | لائیوسٹاک کارڈ رجسٹریشن 2026

حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم 2026 کے پہلے دو مراحل کی کامیاب تکمیل کے بعد تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شروع کی گئی اس سکیم کا مقصد مویشی پال کسانوں کو 5 لاکھ 40 ہزار روپے تک بلاسود قرض فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے جانوروں کی بہتر پرورش کر سکیں۔ لائیوسٹاک کارڈ رجسٹریشن 15 جولائی 2026 سے شروع ہو چکی ہے۔

Poultry Vaccines for Poultry - CAVAC Vaccines in Pakistan by LCI

یہ سکیم پنجاب بھر کے چھوٹے مویشی پال کسانوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔ اس کے تحت کسانوں کو بلاسود قرض کے ساتھ 25 فیصد رقم نقد نکالنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ جانوروں کی خوراک، ونڈا، سائیلیج اور دیگر ضروری اخراجات پورے کر سکیں۔ مزید یہ منصوبہ پاکستان کی گوشت کی برآمدات میں اضافے کے لیے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اس پرعمل درآمد کر رہا ہے۔

یہ پروگرام خاص طور پر ایسے مویشی پال کسانوں کے لیے بنایا گیا ہے جن کے پاس 5 سے 20 نر بچھڑے موجود ہیں۔ حکومت پنجاب کا مقصد اس سکیم کے ذریعے بیف کی پیداوار میں اضافہ، کسانوں کی آمدنی میں بہتری اور پاکستان کی گوشت کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

Virtual Veterinary Expo Live

وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم کیا ہے؟

حکومت پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرقیادت لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں، جن میں لائیوسٹاک کارڈ سکیم ایک اہم اقدام ہے۔

اس سکیم کے تحت اہل مویشی پال کسانوں کو ایک ڈیجیٹل لائیوسٹاک کارڈ جاری کیا جاتا ہے، جس کے ذریعے انہیں بلاسود قرض فراہم کیا جاتا ہے۔ اس قرض سے کسان رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا (جانوروں کی خوراک)، منرل مکسچرز، اور سائیلیج خرید سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم کے مقاصد

کارڈ کا بنیادی مقصد پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کو مضبوط بنانا اور چھوٹے مویشی پال کسانوں کی مالی معاونت کرنا ہے تاکہ وہ اپنے جانوروں کی بہتر پرورش کر سکیں۔

لائیوسٹاک کارڈ سکیم کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں:

  • مویشی پال کسانوں کو بلاسود قرض فراہم کرنا۔
  • بہتر خوراک اور متوازن غذا کے ذریعے نر بچھڑوں کی نشوونما اور وزن میں اضافہ کرنا۔
  • پنجاب میں بیف کی پیداوار بڑھانا۔
  • کسانوں پر مالی بوجھ کم کرنا۔
  • صحت مند اور زیادہ وزن والے جانور تیار کرکے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا۔
  • معیاری بیف کی پیداوار کے ذریعے پاکستان کی گوشت کی برآمدات کو فروغ دینا۔
  • دیہی علاقوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا۔
  • چھوٹے کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنا کر دیہی معیشت کو مضبوط بنانا۔

اس کے علاوہ کسان منظور شدہ قرض کی 25 فیصد رقم نقد بھی نکال سکتے ہیں تاکہ وہ جانوروں کی نقل و حمل، مزدوری، ویٹرنری خدمات اور دیگر ضروری اخراجات پورے کر سکیں۔ باقی 75 فیصد رقم لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے رجسٹرڈ ڈیلرز سے ونڈا،  اور سائیلیج کی خریداری کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

 لائیوسٹاک کارڈ رجسٹریشن 2026

وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم کے تیسرے مرحلے کی رجسٹریشن 15 جولائی 2026 سے شروع ہو چکی ہے۔

CM Punjab Livestock Card Scheme 2026-Interest-Free Loans for Livestock Farmers

 لائیوسٹاک کارڈ کے لیے کون درخواست دے سکتا ہے؟

وہی کسان درخواست دینے کے اہل ہیں جو درج ذیل شرائط پوری کرتے ہوں۔ درخواست گزار؛

  • پنجاب کا مستقل رہائشی ہو
  • قومی شناختی کارڈ موجود ہو
  • اس کے موبائل نمبر پر جاری سم اسی کے نام پر رجسٹرڈ ہو
  • اس کے پاس کم از کم 5 اور زیادہ سے زیادہ 20 نر بچھڑے موجود ہوں

 لائیوسٹاک کارڈ رجسٹریشن کا طریقہ کیا ہے؟

وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ رجسٹریشن درج ذیل طریقوں سے کرائی جا سکتی ہے۔

  • درخواست آن لائن ویب پورٹل plc.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہے
  • اشتہار میں دیئے گئے کیوآر کوڈ کو سکین کر کے
  • قریبی ویٹرنری ہسپتال میں قائم وزیراعلیٰ سہولت ڈیسک کے ذریعے

اگر کسی کسان کو رجسٹریشن یا سکیم سے متعلق مزید معلومات درکار ہوں تو وہ پنجاب لائیوسٹاک کی 24 گھنٹے فعال ہیلپ لائن 08000-9211 پر رابطہ کر سکتا ہے۔ ہیلپ لائن پر ماہر عملہ کسانوں کی رہنمائی اور درخواست کے عمل میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ سکیم 2026 اور مویشی پال کسانوں کے لیے بلاسود قرضے لائیوسٹاک کارڈ رجسٹریشن

Banner promoting veterinary information hub and Punjab livestock card, featuring a green card, speakers at a podium, Urdu headlines, event photos, a rural scene with livestock, and a QR code

CM Punjab Livestock Card Registration 2026 and interest free loans for livestock farmers

Goodmans and Dairy Lac
author avatar
Editor In Chief
Dr. Jassar Aftab is a qualified Veterinarian having expertise in veterinary communication. He is a renowned veterinary Journalist of Pakistan. He is veterinary columnist, veterinary writer and veterinary analyst. He is the author of three books. He has written a number of articles and columns on different topics related to livestock, dairy, poultry, wildlife, fisheries, food security and different aspects of animal sciences and veterinary education.

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page

Scroll to Top