پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر ناصر مختارکی زیر صدارت ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ کے نارتھ زون کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں ڈاکٹر فرحان فاروق (جنرل سیکرٹری نارتھ زون)، ڈاکٹر طلحہ (جنرل سیکرٹری ساوتھ زون)، ڈاکٹر فریحہ طلحہ (وائس پریزیڈنٹ خواتین ونگ)، پروفیسر ڈاکٹر عرفان یوسف ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ کی مختلف سرگرمیوں کو زیر بحث لا یا گیا ۔ ممبران میں کارڈز اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ایسوسی ایشن
کی ویب سائیٹ www.wpsapk.comکا ٹیسٹ ورژن لانچ کر دیا گیا۔
World Poultry Science Association WPSA Pakistan Branch North Zone Meeting at PMAS Arid Agriculture University, Rawalpindi