
لاہور (نیوز ویوز ) ویب سائیٹ جاسر آفتاب ڈاٹ کام لانچ کر دی گئی ہے۔ جاسر آفتاب ڈاٹ کام پاکستان کی منفرد نیوز ویب سائیٹ ہے جو پولٹری، ڈیری ، لائیوسٹاک، جنگلی حیات، فشریز، پالتو اور دیگر جانوروں کے ساتھ ساتھ ویٹرنری پروفیشن کے دیگر شعبہ جات کے بارے خبریں اور معلومات فراہم کرے گی۔ ویب سائیٹ پر پاکستان بھر کی ویٹرنری پروفیشن سے متعلقہ خبریں پڑھی جا سکیں گی۔ اس ویب سائیٹ پر ویٹرنری شعبہ سے متعلقہ کالم اور آرٹیکلز بھی موجود ہوں گے۔ ویڈیوز اور تصاویر کے لئے الگ سیکشن بنایا گیا ہے۔ ویٹرنری پروفیشن میں ملازمت کے مواقع بارے بھی لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔ ہفت روزہ ویٹرنری نیوز اینڈ ویوز کی روزمرہ کی خبروں کے ساتھ ساتھ اس اخبار کا E Paperبھی اس ویب سائیٹ پر مہیا ہو گا جبکہ مستقبل میں گزشتہ شمارے بھی حاصل کئے جا سکیں گے۔ ڈاکٹر محمد جاسر آفتاب کے ویٹرنری شعبہ سے متعلقہ کالم اور سماجی و سیاسی کالم کے ساتھ ساتھ دیگر کالم بھی پڑھے جا سکتے ہیں۔ اس ویب سائیٹ سے ڈاکٹر محمد جاسر آفتاب کی کتابیں بھی مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔
ویب سائیٹ کا کسی خاص مذہبی، سیاسی یا سماجی گروہ سے تعلق نہیں اور نہ ہی ادارہ کسی خاص سوچ یا نظریے کی اشاعت کی پالیسی کا حامل ہے۔ کسی سرکاری ، غیری سرکاری، کاروباری یا فلاحی ادارے کا بھی اس ویب سائیٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ ویب سائیٹ کا مقصد ویٹرنری شعبہ سے متعلقہ معیاری، غیر جانبدارانہ اور سنجیدہ معلومات لوگوں تک پہنچانا ہے اور یہی ویب سائیٹ کی پالیسی ہے۔
ویب سائیٹ ویٹرنری پروفیشن میں لکھنے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ اس سلسلے میں رہنمائی بھی فراہم کرے گی۔ اس پلیٹ فارم کے لئے آپ اپنی تحریریں اور ٹیکنیکل آرٹیکلز بھیج سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ مختلف مسائل اجاگر کرنے اور اہم معلومات کے لئے بھی ہمیں لکھ سکتے ہیں۔ ویب سائیٹ پر آپ اپنی Success Stories بھی دے سکتے ہیں۔
ویب سائیٹ کی اپ ڈیٹس حاصل کرنے کے لئے ویب سائیٹ کا فیس بک پیجFacebook.com/MJassarAftabOfficial لائیک اور فولو کریں ۔