گرم علاقوں میں تھیلریوسس کی اہمیت ۔ ڈاکٹر محمد راشد

Tropical Theileriosis

گرم علاقوں میں تھیلریوسس کی اہمیت ۔ ڈاکٹر محمد راشد

Economic Significance of Tropical Theileriosis on a Holstein Friesian dairy farm in Pakistan.

Vitural veterinary expo inpakistan online Expo

خصوصی رپورٹ انٹرنیشنل پیراسائٹالوجی کانفرنس ۔۔ روزنامہ آفتاب، ویٹرنری میٹرز

Tropical Theileriosis

Theleriosis economic significance theleriosis

گرم علاقوں میں تھلیریوسس کی اہمیت

محمد راشد (ایم فل یو وی اے ایس)  پی ایچ ڈی سکالر(لانجوویٹرنری رسرچ انسٹیٹوٹ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز چائنہ)

Economic Significance of Tropical Theileriosis in Urdu

پاکستان میں لائیوسٹاک سیکٹرانسانی خوراک کی ضروریات پوراکرنےمیں اہم کردار ادا کر رہاہے ۔ڈیری فارمرززیادہ پیداوارکےحصول کے لیےولائتی نسل کے جانوروں کےپالنے کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ پاکستان کے گرم ماحول کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اس گرم ماحول میں انہیں رکھنے کےلیے بہت سی جامع اقدامات کرنی پڑتی ہیں جوکہ بہت مہنگی پڑتی ہیں جوکہ فارمرز کے حصول نفغ کے خوابوں کوخاک میں ملادیتے ہیں یہ ولایتی نسل کے جانور زیادہ پیداواردینے اورماحول کے برے اثرات سے دباؤمیں رہتے ہیں جسکی وجہ سے ان جانوروں میں بہت قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ہم یہاں صرف ولایتی جانوروں کی ایک خاص بیماری تھیلرپرسیس کو زیر غور کریں گے اس بیماری سے نہ صرف ولایتی نسل کے بچھڑوں بلکہ دودہیل جانور بھی متاثرہوتے ہیں۔بروقت علاج نہ کرنے سے یہ بیماری بچھٹروں کی امواتکا باعث بنتی ہے اور ساتھ ہی بڑےجانوروں میں کچھ حد تک اموات اور زیادہ تر علامات نہ ہونے کے ناطے دودھ کی پیداوارکو متاثرکرتی ہیں جو کہ بظاہردکھائی نہیں دیتا۔

Research in Pakistan

حال ہیں میں میں نے اپنی ایم فل کی تحقیق ماہر ڈاکٹرز پروفیسرڈاکٹر عمران رشیدڈاکٹرہارون اکبر ڈاکٹر خالد سعید اور ڈاکٹر لیاقت احمد کی سربراہی میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزکے زیر اہتمام داجل تحصیل جامپورضلع راجنپورکے ایک ولائتی نسل کے جانوروں پر مشتمل فارم پر منغقدکی۔ہماری اس تحقیق کا مقصد تھیلریوسس کی وجہ سے دودہیل جانوروں میں ہونے والے نقصانات کاجائزہ لینا تھا۔ ہم نے اپنی اس تحقیق کے نتیجے کو انٹرنیشنل جرنل “دی جرنل آف پیراسایٹالوجی”امریکن سوسائٹی آف پیراسایٹالوجی میں کے نام سے شائع کیا ہے۔اس بیماری کے نقصانات جاننے کے بعد میں نے اس مسلے کے حل پر غورکیا۔

Research in China

اس کوعملی شکل میں لانے کے لیے میں نے اپنی پی ایچ ڈی کی تحقیق لانجوویٹرنری رسرچ انسٹیٹوٹ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرسائنسز چائنہ کے زیر اہتمام اس بیماری کی موثرروک تھام پر کام کرنا شروع کیا۔اس کے لیے میں نے تھیلریااینولیٹامایکرو شایزونٹزسے متاثر بی سیل مونوسایٹز ڈینڈریٹک سیلزاورپی بی ایم سیز کی مختلف سیل لائنز چودہ ماہ کی مسلسل محنت سے تیار کرلی ہیں۔یہ تمام قسم  کے سیلز ایک خاص ماحول مہیا کرنے سے مسلسل بڑھتے اور تقسیم ہوتے رہتےہیں انکی تعداد تقریباًہر تیسرے دن دگنی ہو جاتی ہے ۔اسی طرح مسلسل تقسیم کے عمل سے اس میں موجود جراثیم بیماری پیدا کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں جنکو اسی جنریشن کے بعد پراسیس کرکے اس بیماری کے خلاف ویکسین کے طورپر استعمال کر سکتے ہیں اس سے پہلے پی بی ایم سیز کی سیل لائن سے ویکسین مختلف ملکوں میں بنائے جا رہے ہیں جو کے مؤثر ہیں بی سیل چونکہ قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں اور ان کی سیل لائن سے بہتر قسم کی ویکسین تیار کی جاسکتی ہے جس پر کام کرنا ابھی باقی ہے کہنےمیں  یہ کام بہت آسان ہےلیکن کرنے میں مشکل اور حساس ہے جس کے لیے ایک الگ سا سیٹ اپ چاہیے جہاں بائیو سکیورٹی کی تمام ایس او پی کوملحوظ خاطر رکھا جائے مستقبل قریب میں اگر موقع ملا تو یہ کام پاکستان کر کے لائیو سٹاک میں ہونے والے نقصانات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

محمد راشد (ایم فل یو وی اے ایس)                 پی ایچ ڈی سکالر(لانجوویٹرنری رسرچ انسٹیٹوٹ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلجر سائنسز چائنہ)

Rashidkhan.laghari@gmail.com
drrashid1078@yahoo.com

author avatar
Editor In Chief
Dr. Jassar Aftab is a qualified Veterinarian having expertise in veterinary communication. He is a renowned veterinary Journalist of Pakistan. He is veterinary columnist, veterinary writer and veterinary analyst. He is the author of three books. He has written a number of articles and columns on different topics related to livestock, dairy, poultry, wildlife, fisheries, food security and different aspects of animal sciences and veterinary education.

Read Previous

ہفت روزہ ویٹرنری نیوز اینڈ ویوز 1 تا 7 نومبر 2018

Read Next

جدید فارمنگ لازم، زرعی پالیسی کا جلد اعلان ہو گا

3 Comments

  • Excellent blog! Do you have any recommendations for aspiring writers? I’m hoping to start my own blog soon but I’m a little lost on everything. Would you recommend starting with a free platform like WordPress or go for a paid option? There are so many choices out there that I’m totally overwhelmed .. Any suggestions? Cheers!

  • Hey very nice site!! Man .. Excellent .. Amazing .. I’ll bookmark your site and take the feeds also…I am happy to find so many useful info here in the post, we need develop more techniques in this regard, thanks for sharing. . . . . .

  • I am glad to be a visitant of this gross web blog! , thankyou for this rare info ! .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page