
گرم علاقوں میں تھیلریوسس کی اہمیت ۔ ڈاکٹر محمد راشد
Economic Significance of Tropical Theileriosis on a Holstein Friesian dairy farm in Pakistan.
خصوصی رپورٹ انٹرنیشنل پیراسائٹالوجی کانفرنس ۔۔ روزنامہ آفتاب، ویٹرنری میٹرز
گرم علاقوں میں تھلیریوسس کی اہمیت
محمد راشد (ایم فل یو وی اے ایس) پی ایچ ڈی سکالر(لانجوویٹرنری رسرچ انسٹیٹوٹ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز چائنہ)
Economic Significance of Tropical Theileriosis in Urdu
پاکستان میں لائیوسٹاک سیکٹرانسانی خوراک کی ضروریات پوراکرنےمیں اہم کردار ادا کر رہاہے ۔ڈیری فارمرززیادہ پیداوارکےحصول کے لیےولائتی نسل کے جانوروں کےپالنے کو ترجیح دیتے ہیں جو کہ پاکستان کے گرم ماحول کو برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اس گرم ماحول میں انہیں رکھنے کےلیے بہت سی جامع اقدامات کرنی پڑتی ہیں جوکہ بہت مہنگی پڑتی ہیں جوکہ فارمرز کے حصول نفغ کے خوابوں کوخاک میں ملادیتے ہیں یہ ولایتی نسل کے جانور زیادہ پیداواردینے اورماحول کے برے اثرات سے دباؤمیں رہتے ہیں جسکی وجہ سے ان جانوروں میں بہت قسم کی بیماریاں جنم لیتی ہیں ۔ہم یہاں صرف ولایتی جانوروں کی ایک خاص بیماری تھیلرپرسیس کو زیر غور کریں گے اس بیماری سے نہ صرف ولایتی نسل کے بچھڑوں بلکہ دودہیل جانور بھی متاثرہوتے ہیں۔بروقت علاج نہ کرنے سے یہ بیماری بچھٹروں کی امواتکا باعث بنتی ہے اور ساتھ ہی بڑےجانوروں میں کچھ حد تک اموات اور زیادہ تر علامات نہ ہونے کے ناطے دودھ کی پیداوارکو متاثرکرتی ہیں جو کہ بظاہردکھائی نہیں دیتا۔
Research in Pakistan
حال ہیں میں میں نے اپنی ایم فل کی تحقیق ماہر ڈاکٹرز پروفیسرڈاکٹر عمران رشیدڈاکٹرہارون اکبر ڈاکٹر خالد سعید اور ڈاکٹر لیاقت احمد کی سربراہی میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزکے زیر اہتمام داجل تحصیل جامپورضلع راجنپورکے ایک ولائتی نسل کے جانوروں پر مشتمل فارم پر منغقدکی۔ہماری اس تحقیق کا مقصد تھیلریوسس کی وجہ سے دودہیل جانوروں میں ہونے والے نقصانات کاجائزہ لینا تھا۔ ہم نے اپنی اس تحقیق کے نتیجے کو انٹرنیشنل جرنل “دی جرنل آف پیراسایٹالوجی”امریکن سوسائٹی آف پیراسایٹالوجی میں کے نام سے شائع کیا ہے۔اس بیماری کے نقصانات جاننے کے بعد میں نے اس مسلے کے حل پر غورکیا۔
Research in China
اس کوعملی شکل میں لانے کے لیے میں نے اپنی پی ایچ ڈی کی تحقیق لانجوویٹرنری رسرچ انسٹیٹوٹ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرسائنسز چائنہ کے زیر اہتمام اس بیماری کی موثرروک تھام پر کام کرنا شروع کیا۔اس کے لیے میں نے تھیلریااینولیٹامایکرو شایزونٹزسے متاثر بی سیل مونوسایٹز ڈینڈریٹک سیلزاورپی بی ایم سیز کی مختلف سیل لائنز چودہ ماہ کی مسلسل محنت سے تیار کرلی ہیں۔یہ تمام قسم کے سیلز ایک خاص ماحول مہیا کرنے سے مسلسل بڑھتے اور تقسیم ہوتے رہتےہیں انکی تعداد تقریباًہر تیسرے دن دگنی ہو جاتی ہے ۔اسی طرح مسلسل تقسیم کے عمل سے اس میں موجود جراثیم بیماری پیدا کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں جنکو اسی جنریشن کے بعد پراسیس کرکے اس بیماری کے خلاف ویکسین کے طورپر استعمال کر سکتے ہیں اس سے پہلے پی بی ایم سیز کی سیل لائن سے ویکسین مختلف ملکوں میں بنائے جا رہے ہیں جو کے مؤثر ہیں بی سیل چونکہ قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں اور ان کی سیل لائن سے بہتر قسم کی ویکسین تیار کی جاسکتی ہے جس پر کام کرنا ابھی باقی ہے کہنےمیں یہ کام بہت آسان ہےلیکن کرنے میں مشکل اور حساس ہے جس کے لیے ایک الگ سا سیٹ اپ چاہیے جہاں بائیو سکیورٹی کی تمام ایس او پی کوملحوظ خاطر رکھا جائے مستقبل قریب میں اگر موقع ملا تو یہ کام پاکستان کر کے لائیو سٹاک میں ہونے والے نقصانات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
محمد راشد (ایم فل یو وی اے ایس) پی ایچ ڈی سکالر(لانجوویٹرنری رسرچ انسٹیٹوٹ چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلجر سائنسز چائنہ)
Rashidkhan.laghari@gmail.com
drrashid1078@yahoo.com
5 Comments
Woah! I’m really loving the template/theme of this site. It’s simple, yet effective. A lot of times it’s tough to get that “perfect balance” between usability and visual appeal. I must say you’ve done a superb job with this. Also, the blog loads super fast for me on Opera. Outstanding Blog!
You can shelter yourself and your family by way of being wary when buying medicine online. Some pharmacopoeia websites function legally and offer convenience, solitariness, bring in savings and safeguards over the extent of purchasing medicines. buy in TerbinaPharmacy https://terbinafines.com/product/flomax.html flomax
This is the make of post I turn up helpful. TerbinaPharmacy
This website really has all of the information and facts I needed adjacent to this case and didn’t comprehend who to ask.
hey there and thank you for your info – I’ve certainly picked up something new from right here. I did however expertise several technical points using this web site, as I experienced to reload the web site lots of times previous to I could get it to load correctly. I had been wondering if your hosting is OK? Not that I am complaining, but slow loading instances times will often affect your placement in google and could damage your high quality score if ads and marketing with Adwords. Anyway I am adding this RSS to my email and could look out for much more of your respective fascinating content. Ensure that you update this again soon..