غذائی قلت اور سٹنٹڈ گروتھ کا حل لائیوسٹاک کی بہتر پیداوار پر منحصر ہے : مشیر وزیراعلیٰ پنجاب
Issue of stunted growth and nutritional deficiency can be resolved by increasing the production livestock. | غذائی قلت اورسٹنٹڈ گروتھ کاحل
وزیرِ اعظم کی تقاریراور سٹنٹڈ گروتھ
پاکستان : مرغیاں غربت کم کر سکتی ہیں؟
غذائی قلت اوربچوں کی سٹنٹڈ گروتھ کاحل لائیوسٹاک کی بہترپیداوارپرمنحصر ہے یہ بات فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے ماڈل مارکیٹ کاہنہ میں پولٹری یونٹس کی تقسیم کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس تقریب کااہتمام محکمہ لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ نے کیاتھا۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک تھے۔ ان کے ہمراہ سمیرااحمدایم پی اے، نیلم حیات ایم پی اے اور غلام دیوان سابقہ ایم پی اے نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ گھریلومرغبانی کوفروغ دینے اور متوسط طبقے کوسستے داموں مرغیاں فراہم کرنے کی اس تقریب میں پولٹری فارمنگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے علاوہ دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین وحضرات کی کثیرتعداد بھی شریک ہوئی۔ تقریب کے شرکاء نے حکومتی اقدام کو خوب سراہا اورپولٹری یونٹس کے حصول میں خصوصی دلچسپی کااظہارکیا۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے کہاکہ ہماری حکومت کا مقصد غریب آدمی کی روزمرہ زندگی کو بہتربنانااور تمام ممکنہ سہولیات اس کی دہلیز تک پہنچاناہے۔