ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ نے مختلف یونیورسٹیوں میں سٹوڈنٹ کونسلر نامزد کردیے
WPSA Pakistan Branch nominated student councils for different campuses | ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن نے مختلف یونیورسٹیوں میں سٹوڈنٹ کونسلر نامزد کردیے
پولٹری سائنس ایسوسی ایشن صدر کا انتخاب الیکشن کے ذریعے ہوا
ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ نے مختلف یونیورسٹیوں میں سٹوڈنٹ کونسلر نامزد کردیے
ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ کی جانب سے مختلف یونیورسٹیوں میں سٹوڈنٹ کونسلر نامزد کئے جا رہے ہے۔ اس سلسلہ کے پہلے مرحلے میں ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی، ویٹرنری یونیورسٹی لاہور اور ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں سٹوڈنٹ کونسلر نامزد کئے گئے ہیں جس کی بنیاد ممبران کی سابقہ کارکردگی ہے ۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے انسٹیٹیوٹ آف اینیمل و ڈیری سائنس کیلے نجم السحر جوکہ پی ایچ ڈی اینیمل نیوٹریشن کی سکالر ہیں کو نامزد کیا گیا ہے۔
بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کے لئے ڈی وی ایم کے سٹوڈنٹ اویس انور ، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے لاھور کیمپس کیلے ایم فل پتھالوجی کی سٹوڈنٹ زاہرہ زمان جبکہ پتوکی کیمپس کیلے پی ایچ ڈی پولٹری پروڈیکشن سکالر محمد عرفان کو نامزد کیا گیا ہے۔
یہ تمام کونسلر ز اپنے اپنے اداروں میں ورلڈز پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ کی ممبرزشپ کمپین اور دیگر سرگرمیوں کے زمہ دار ہونگے۔
ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر خالد محمود شوق اور صدر ورلڈز پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ ڈاکٹر محمد صادق نے نئے منتخب کونسلرز کو مبارک باد پیش کی ہے ۔