
سیکرٹری لائیوسٹاک کا ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کے دفتر کا دورہ
Secretary Livestock visited the office of Director General Extension
ڈاکٹر منصور احمد ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیوسٹاک جنوبی پنجاب تعینات
مویشی پال حضرات کو لائیو سٹاک سروس کی بروقت فراہمی اولین ذمہ داری ہے۔
سیکرٹری لائیو سٹاک کا ڈائریکٹر جنرل (توسیع)کے دفتر کا دورہ
احسن وحید سیکرٹر ی لائیوسٹاک نے محکمہ کا چارج سنبھالنے کے فوراً بعد محکمہ کے دفاتر اور فارمز کے دوروں کاآغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں انہوں نے آج ایک طے شدہ شیڈول کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کے دفتر کا دورہ کیااور ڈائریکٹر جنرل (توسیع) سے محکمانہ بریفنگ لی۔ڈائریکٹر جنرل (توسیع) نے سیکرٹری لائیوسٹاک کو عوام کی بہبود سے متعلق محکمہ کی پالیسیوں اور فیلڈ فارمیشنزکے بارے میں بھی آگاہ کیا۔انہوں نے پنجاب کے 9ڈویژنز میں جاری موبائل ڈسپنسریز اور فیلڈ میں دی جانے والی سروسز پر تفصیلی بریفنگ دی ۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے گزشتہ سال مکمل ہونے والے اور رواں مالی سال کے جاری تمام ڈیویلپمنٹ پروگرامز کا جائزہ لیا اور ڈائریکٹر جنرل (توسیع) کو فیلڈ میں فارمرز حضرات کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں نیز محکمہ کے لائیو سٹاک سہولت مرکز پر بہترین معیار کا ونڈااور منرل مکسچر کی ترسیل یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فیلڈ میں جا کر محکمہ کی جاری کردہ سہولتوں کاخود معائنہ کریں گے۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے لائیو سٹاک سہولت سنٹرزاور موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز کے ذریعے مویشی پال حضرات کو مذید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔ لائیوسٹاک فارمرز کو جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق سے مستفید کر کے پیداواری صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ حیوانی لحمیات کی کمی پر قابو پا کر ملکی غذائی ضروریات کو احسن طریقے سے پورا کیا جا سکے۔اس مقصد کے حصول کے لیے مویشی پال خواتین و حضرات کو جدید فارمنگ کے اصولوں سے آگاہ کرنے میں محکمہ لائیو سٹاک فیلڈ سروسز بہت اہمیت کی حامل ہیں۔سیکرٹری لائیوسٹاک نے ہدایات جاری کیں کہ محکمہ کے دفاتر میں ایسے معاملات التواکا شکار نہ ہوں جن سے مویشی پال حضرات کو سروس دینے میں دیر ہونے کا اندیشہ ہوجبکہ فیلڈ میں کسی ہسپتال میں ایکسپائرڈ ویکسین یا دوائی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے فیلڈ میں خدمات سر انجام دینے والے افسران و اہلکاران کو مخاطب کرنے ہونے کہا کہ مویشی پال خواتین و حضرات کو لائیوسٹاک سروسز کی بروقت دستیابی محکمہ کے فیلڈ سٹاف کی اولین ذمہ داری ہے۔بریفنگ میں ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل) ، ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)، ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن)اور ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے بھی شرکت کی۔
7 Comments
cost amoxil – order diovan 80mg how to get ipratropium without a prescription
zithromax us – buy bystolic 5mg cost nebivolol 20mg
purchase augmentin online – atbioinfo acillin drug
purchase esomeprazole pills – https://anexamate.com/ buy nexium 40mg generic
buy cheap medex – blood thinner oral cozaar 50mg
order mobic for sale – https://moboxsin.com/ order meloxicam 7.5mg online cheap
buy deltasone 40mg generic – corticosteroid deltasone 40mg us