پولٹری ایکسپو کے موقع پر پولٹری سائنس کانفرنس کا انعقاد
Pakistan Poultry Association (PPA) in collaboration with UVAS organized Poultry Science Conference 2023. This conference was the part of International Poultry Expo. Besides the poultry exhibition, IPEX Pakistan attracted scientists and researchers also. Because of this, Poultry Conference was the component in addition to the business activities. The Abstract Book of the conference is here in the following link
لاہور (جاسر آفتاب ڈاٹ کام) پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو 2023 کے موقع پر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے اشتراک سے پولٹری سائنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے کنوینر ڈاکٹر حنیف نذیر چوہدری تھے۔ کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر آفتاب انجم، پروفیسر ڈاکٹر یاسین ٹیپو، پروفیسر ڈاکٹر علی احمد شیخ، ڈاکٹر شاہدمحمود، ڈاکٹر جبران حسین، ڈاکٹر فیصل حسنین اور ڈاکٹر محمد کاشف سلیمی شامل تھے۔
تین روزہ انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو کا انعقاد، تفصیلی رپورٹ
افتتاحی تقریب
پولٹری کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں ڈاکٹر ناصر مختار نے ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن کی نمائندگی کی۔ ڈاکٹر فرحان افضل نے ورلڈ ویٹرنری پولٹری ایسوسی ایشن جبکہ ڈاکٹر اسحاق نے کولیکٹو وزڈم کی سرگرمیوں کے بارے بتایا۔ اس موقع پر کنوینر کانفرنس ڈاکٹر حنیف نذیر چوہدری، چیف آرگنائزر ایکسپو عبدالحئی مہتا، چیئرمین ایکسپو چوہدری نصرت طاہر اور دیگر نے بھی گفتگو کی۔
ڈاکٹر حنیف نذیر چوہدری کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا پانچواں ایڈیشن ہے جس کا مقصد ایکڈیمیا، ریسرچرز اور پولٹری بزنس کمیونٹی کو ایک چھت کے نیچے لانا اور ان کے باہمی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام سے پولٹری سے متعلقہ تحقیق کو یکجا کر کے تمام سٹیک ہولڈرز کے سامنے ایک ہی چھت کے نیچے پیش کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں فوڈ سائنسز، فوڈ ٹیکنالوجی، ہوم اکنامکس اور غذائیت کے شعبہ جات سے متعلقہ ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا تاکہ پولٹری کنزیومر کی دلچسپی کے حامل مختلف موضوعات پر تحقیق کو بھی سامنے لایا جا سکے اور ان ماہرین کے سامنے پولٹری پروڈکشن سے متعلقہ تحقیقی پہلوؤں کو پیش کیا جا سکے۔
پولٹری سائنس کانفرنس میں سوسے زائد ریسرچرز نے اپنے ایبسٹریکٹ بھیجے جن میں سے بیس کو کانفرنس میں گفتگو کے لئے منتخب کیا گیا۔
ٹیکنیکل سیشنز
کانفرنس کے پہلے ٹیکنیکل سیشن کے ماڈریٹر ڈاکٹر محمد کاشف سلیمی تھے۔ اس سیشن کو پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی نے چیئر کیا۔ اس موقع پر عبدالحئی مہتا اور ڈاکٹر حنیف نذیرچوہدری بھی موجود تھے۔ سیشن میں امیرکن سویا بین ایکسپورٹ کونسل کے کیون نے بطور کی نوٹ سپیکر گفتگو کی۔
اس ٹیکنیکل سیشن میں ڈاکٹر بلال اسلم، تحریم علی، مشال انور، نمرہ اشتیاق، خوشبخت شناور، عمار دانیال نعیم، زیب الرحمان، مبشر سلیم، ڈاکٹر عاطف نثار، مریم شہزادی اور دیگر ریسرچرز نے مختلف موضوعات پر اپنا تحقیقی کام پیش کیا۔
کانفرنس کے دوسرے ٹیکنیکل سیشن کی کنوینرڈاکٹر آمنہ کنول تھیں۔ سیشن کو وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشانے چیئر کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سجاد خان اور ڈاکٹر عبدالکریم بھٹی بھی موجود تھے۔
دوسرے سیشن میں بدرالنساء، ڈاکٹر صبا ثنا، زکریا ذاکر، ڈاکٹر عدنان محمود، ڈاکٹر سجاد کاشفی، ڈاکٹر جبران حسین، ڈاکٹر شاہد محمود، رابعہ منظور، عامر سعید، خورشید خان اور دیگر نے مختلف موضوعات پر اپنا تحقیقی کام پیش کیا جبکہ سیشن میں ڈاکٹر سسل نے بطور کی نوٹ سپیکر گفتگو کی۔
کانفرنس کے پہلے سیشن میں خوشبخت شناور کو جبکہ دوسرے سیشن میں بدرالنساء کوبہترین پریزنٹیشن پر ایوارڈ دیا گیا۔
بہترین پریزنٹیشن ایوارڈ
خوشبخت شناوریونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے پیتھالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف سلیمی کی سٹوڈنٹ ہیں۔ بدرالنساء کا تعلق ویٹرنری یونیورسٹی لاہور کے انسٹیٹیوٹ آف مائیکروبیالوجی سے ہے اور وہ ڈاکٹر سہیل رضا کی سٹوڈنٹ ہیں۔
بہترین پریزنٹیشن کے انتخاب کے لئے ججز کے فرائض ڈاکٹر خالد نعیم خواجہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد اطہر اور ڈاکٹر اطہر محمود نے سر انجام دیے۔ اس موقع پر ورلڈ ویٹرنری پولٹری ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹر احمد دین انجم کو ہال آف فیم آنر ایوارڈسے نوازاگیا۔
اختتامی تقریب
کانفرنس کی اختتامی تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد خان، ڈاکٹر عبدالکریم بھٹی، پروفیسر ڈاکٹر اطہر محمود، ڈاکٹر خالد نعیم خواجہ، ڈاکٹر محمد اطہر، عبدالحئی مہتا، کنوینر کانفرنس ڈاکٹر حنیف نذیر چوہدری، ڈاکٹر شاہد محمود، ڈاکٹر جبران ناصر اور دیگر نے شرکت کی۔