ویٹرنری یونیورسٹی دودھ سروے، محتسب اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
Ombudsman Punjab has issued notice to UVAS on Fresh Milk Survey. University conducted a survey about fresh milk. Dairy Farmers Associations called it a biased survey. Associations demanded high level inquiry. They also briefed media in Lahore Press Club. Now, Mohtasib Punjab has issued notice to Veterinary University and other departments.
لاہور (جاسر آفتاب ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے تازہ دودھ کے حوالے سے سروے پر محتسب اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس لے لیا گیاہے۔ میڈیا میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان اور خصوصاََ پنجاب چیپٹر کی جانب سے اٹھائی جانے والی آواز کے تناظر میں ویٹرنری یونیورسٹی کو دستاویزات کے ساتھ طلب کر لیا گیا ہے۔ نوٹس میں محکمہ لائیوسٹاک پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور، اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
فارمر دشمن قوتیں تازہ دودھ سروے کے پیچھے؛ ویٹرنری یونیورسٹی کے اقدام کی مذمت، لاہور میں پریس کانفرنس
کسان دشمن قوتوں کا آلہ کار بننے والے پروفیسروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ، خطوط تحریر