انڈے کا عالمی دن

Dr. Jassar Aftab Column

انڈے کا عالمی دن

Egg Nutritional Value. World Egg Day and and nutritional importance of egg in body. Egg is a jam packed nutrition. It is highly important for children. Nutritional value of egg makes it the super food for all ages. Experts recommends to take two eggs daily for healthy life. It is highly good for growing ages.    | انڈے کا عالمی دن

انڈوں کا عالمی دن ۔۔ انڈے صحتمند مستقبل کے ضامن

Nutritional Value of Chicken and Eggs

برائلر مرغی کا گوشت اور انڈے، صحت کے لئے مفید یا نہیں؟ چشم کشا حقائق پر مبنی رپورٹ

nutritional importance of egg in body

ڈاکٹر محمد جاسر آفتاب
ناشتے کی میز ہو یا دوپہر کا دسترخوان، رات کا کھانا ہو یا چائے کی محفل؛ معمول کی خوراک کے ساتھ ساتھ بیکری، میٹھائی، کاسمیٹکس اور ادویات میں انڈے کا استعمال عام ہے۔ ہمارے معاشرے میں اگرچہ بطخ،بٹیروغیرہ کے انڈے بھی کھائے جاتے ہیں مگر سب سے زیادہ مانگ مرغی کے انڈے کی ہے۔ انڈا جہاں نئی زندگی کی امید ہے وہاں کبھی کبھی ذلت کا نشان بھی بن جاتا ہے۔اگر یہ انڈا اچھا ہو توکھانے کا حصہ اور اگر گندا ہو تو گندوں کے استقبال میں مدد دیتا ہے۔
محدود قدرتی وسائل اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیشِ نظر گلوبل فوڈ سیکیورٹی میں انڈے کی بنیادی اہمیت ہے۔ پاکستان میں انڈا نہ صرف خوراک کا حصہ ہے بلکہ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔پاکستان کی پولٹری انڈسٹری کی بنیاد یہی انڈا ہے۔ یہ انڈا اس انڈسٹری کے لئے جہاں چوزے کے وجود میں آنے کا ذریعہ ہے وہاں بہت بڑی مقدار میں اس کا انسانی خورا ک میں براہِ راست استعمال بھی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ لاکھوں افراد کا روزگاربالواسطہ اور بلاواسطہ اسی انڈے سے منسلک ہے۔
انڈا توانائی، پروٹین، وٹامنز،اور نمکیات کا بہترین پیکج ہے۔ اس میں انسانی جسم کے لئے اعلیٰ معیار کی پروٹین پائی جاتی ہے۔ اس کی بدولت جسم کو ضروری امائنو ایسڈز مہیا ہوتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن اے ، وٹامن بی ، وٹامن ڈی اور وٹامن ای جسم میں وٹامنز کی ضروریات کو پورا کرکے جسمانی حالت کو درست اور بیمایروں سے محفوظ رکھتے ہیں ۔ آئرن کی موجودگی جسم میں خون کی کمی کو روکتی ہے۔ فولک ایسڈ کی موجودگی کے باعث حاملہ حواتین کے انتہائی مفید ہے۔Lutein اور Zeaxanthin نظر اور آنکھوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔Choline دماغ کو تیز اور اعصاب کو مضبوطی کرتی ہے۔ دو انڈے روزانہ کھا نے سے بنیادی غذائی ضروریات کو پورا کرکے جسم کوتندرست اور توانا رکھا جا سکتا ہے ۔اگر پاکستان کا ہر شہری اپنی روزمرہ خوراک میں انڈے کے استعمال کو یقینی بنا لے تو صحت کے مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں بیشمار ایسے علاقے موجود ہیں جہاں پر لوگ اور خصوصاََ بچے بنیادی غذائی ضروریات سے محروم ہیں ۔ان علاقوں میں انڈے پہنچا کر ہم لاکھوں بچوں کو موت سے بچا سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں آج انڈے کا عالمی دن منایا جا رہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد انڈے کی اہمیت اور افادیت کے بارے صارفین کو آگاہ کرنا ہے۔ انٹرنیشنل ایگ کمیشن نے World Egg Day منانے کا فیصلہ 1996 میں کیا ۔ یہ دن ہر سال اکتوبر کے مہینے کے دوسرے جمعہ کے دن منایا جاتا ہے۔ پاکستان اس دن کو منانے کا آغاز 2010 میں ہوا اور اسی سال پاکستان ایگ کمیشن کی بنیاد بھی رکھی گئی۔
پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام آج ورلڈ ایگ ڈے پورے پاکستان میں جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔ اس سلسلے میں لاہور، فیصل آباد ملتان، کراچی ، حیدرآباد ،پشاور سمیت پاکستان کے کئی شہروں میں انڈے کی افادیت کے حوالے سے تقریبات منعقد ہوں گی۔ سیمینارزکا اہتمام کیا جائے گا اور لوگوں میں آگاہی کے لئے ریلیاں نکالی جائیں گی۔پولٹری سے متعلقہ تعلیمی اداروں میں انڈے کے پکوان کے مقابلہ جات منعقد ہوں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف اداروں میں انڈوں کی پینٹنگز، تصاویر اور دلچسپ ماڈلز پر مشتمل نمائشیں بھی لگائی جائیں گی۔ نعرہ یہ ہے
” کھائیں دو انڈے روزانہ ، رہیں تندرست و توانا “

Bell Button Website Jassaraftab

Read Previous

قربانی کے عجیب جانور

Read Next

مہنگی مرغی کا سستا گوشت

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page