
پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی میں فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے شعبہ پولٹری سائنس اور ورلڈ ز پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ کے زیر اہتمام نیشنل پولٹری سمپوزیم آن ہیلتھ اینڈ ویلفیئر کا انعقاد ہوا ۔ دو روزہ سمپوزیم میں پاکستان بھر سے پولٹری ماہرین ، طلباء اور پولٹری انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل ایکسپرٹس نے شرکت کی ۔ سمپوزیم میں ٹیکنیکل سیشنز کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین نے اپنے پیپرز پڑھے اور شرکاء کو تجربات سے مستفید کیا۔