سردار حسنین بہادر دریشک وزیر لائیوسٹاک کی ہالینڈ کے وفد سے ملاقات

Sardar Hasnain Dreshak

سردار حسنین بہادر دریشک وزیر لائیوسٹاک کی ہالینڈ کے وفد سے ملاقات

Minister Livestock Punjab Sardar Hasnain Dreshak met Netherlands delegation

Vitural veterinary expo inpakistan online Expo

انڈین ایکسپرٹ پروفیسر ڈاکٹر اپل کا منسٹر لائیوسٹاک پنجاب حسنین بہادر دریشک کے ہمراہ ویٹرنری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ

Minister livestock punjab

Sardar Hasnain Dreshak

 سردار حسنین بہادر دریشک وزیر لائیوسٹاک کی ہالینڈ کے وفد سے ملاقات

ہمیں لائیوسٹاک کودرپیش مسائل کاحل نکالناہے: صوبائی وزیرلائیوسٹاک
سردارحسنین بہادردریشک وزیرلائیوسٹاک کی ویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کے وفد سے ملاقات
موجودہ حکومت لائیوسٹاک کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرناچاہتی ہے۔ ان خیالات کااظہار سردارحسنین بہادردریشک صوبائی وزیرلائیوسٹاک نے ویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں LUMSکے فضل جواد اور ٹیٹراپیک کے ڈائریکٹرمارکیٹنگ کے ہمراہ محکمہ لائیوسٹاک کے ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن ڈاکٹرآصف رفیق نے شرکت کی۔اس موقع پر صوبائی وزیرلائیوسٹاک نے ویجننجن یونیورسٹی ہالینڈکے پروفیسریل کویادگاری شیلڈکاتحفہ بھی دیا۔ ویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کاشمارلائیوسٹاک کے شعبہ میں تحقیقی حوالے سے دنیاکی بہترین یونیورسٹیوں میں کیاجاتاہے۔ موجودہ حکومت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر غذائی پیداوارمیں اضافہ اورلائیوسٹاک کے شعبہ میں خودکفالت کے ذریعے حیوانی لحمیات کی کمی کو پوراکرناچاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب اورویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کے ماہرین مل کر مویشیوں کی بہترین نسلوں اور غذائی پیداوارمیں اضافے پر تحقیق کریں گے۔ اس موقع پرویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کے پروفیسریل نے کہاکہ لائیوسٹاک کی ترقی کے لیے پاکستان کابھرپورساتھ دیں گے۔ سردارحسنین بہادردریشک صوبائی وزیر لائیوسٹاک نے کہاکہ 90فیصد غریب لائیوسٹاک فارمرز ہمارے ملک کااصل سرمایہ ہیں اورہمیں لائیوسٹاک کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ ویجننجن یونیورسٹی ہالینڈ کے ساتھ لائیوسٹاک ریسرچ پر معاہدہ بھی کیاجائے گا۔

author avatar
Editor In Chief
Dr. Jassar Aftab is a qualified Veterinarian having expertise in veterinary communication. He is a renowned veterinary Journalist of Pakistan. He is veterinary columnist, veterinary writer and veterinary analyst. He is the author of three books. He has written a number of articles and columns on different topics related to livestock, dairy, poultry, wildlife, fisheries, food security and different aspects of animal sciences and veterinary education.

Read Previous

سندھ پبلک سروس کمیشن نے ویٹرنری آفیسر کے تحریری امتحان کا اعلان کر دیا

Read Next

پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں ویٹرنری ڈاکٹر کیلئے آسامیاں خالی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page