Minister livestock Balochistan visited cattle colony Karachi | منسٹرلائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ مٹھا خان کاکڑ نے کراچی سپر ہائی وے میمن کٹیل کالونی کا دورہ کیا ۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی جانب سے منسٹر لائیوسٹاک کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن شاکر عمر گجر نے منسٹر لائیوسٹاک کو لائیوسٹاک سیکٹر کی ترقی کے لئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان بلوچستان حکومت ےکے ساتھ مل کر بلوچستان میں اعلیٰ سطح کی لائیوسٹاک نمائش کا اہتمام کرے گی۔