ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد کی منسٹر لائیوسٹاک پنجاب سے ملاقات
Meeting of DCFA Pakistan with Minister Livestock Punjab regarding Minimum Pasteurization Act | پاسچرائزیشن ایکٹ | منسٹر لائیوسٹاک سے ملاقات
ملاوٹ سے پاک خالص دودھ کی فراہمی کا آزمائشی منصوبہ تیار
پاسچرائزڈ اور فلیورڈ دودھ کی تیاری کے موضوع پر ٹریننگ کا اہتمام
ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے وفد نے منسٹر لائیواسٹاک پنجاب سردار حسنین بہادر دریشک ، عون چودھری اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائیریکٹر ۔۔ آپریشن رافعہ حیدر سے ملاقات کی۔ وفد میں ایسوسی ایشن کی جانب سے شاکر عمر گجر،چودھری فیاض ،چودھری رفیق ،چودھری نصیر اور چودھری جمشید نے شرکت کی۔ ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے پنجاب میں پاسچرائزیشن ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پروسیسرز موجود ہیں تو اس ایکٹ کو لاگو کیوں کیا جارہا ہے ۔ یہ عوام
سے تازہ دودھ چھیننے کی سازش ہو رہی ہے
ملاقات میں کلکشن پوائنٹس اور سپلائی چین کو بہتر کرنے اور تازہ دودھ کو فوڈ گریڈ پیکنگ میں بیچنے پر اتفاق کیا گیا۔ لاہور میں دودھ اب پیکنگ میں فروخت ہوگا جو پاسچرائزڈ کرنا چاہے وہ کرسکتا ہے۔
ملاقات میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے آلات اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر دودھ چیک کرنے کے حوالے سے کاروائیوں پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے اسٹیک ہولڈرز اور کنزیومر سوسائٹی کے لوگوں پر مشتمل ٹاسک فورس بنانے کی رائے دی گئی۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لئے قیمتوں سے کنٹرول ختم کرنے کی رائے بھی دی گئی