
ڈیزیز فری زون سے ملکی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا:وزیر لائیوسٹاک
Livestock Department – dairy development steering committee meeting chaired by Minister Livestock Sardar Husnain Dreshak
ڈیزیزفری زون سے ملکی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا: وزیرلائیوسٹاک
پاکستان ملائشیاء، روس اورچین میں لائیوسٹاک پروڈکٹس کی ایکسپورٹ مارکیٹ میں داخل ہوجائے گا: سردارحسنین بہادردریشک
صوبائی سیکرٹریٹ میں محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی سٹیرنگ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیرلائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے کی۔سٹیرنگ کمیٹی کی اس میٹنگ میں سیکرٹری لائیوسٹاک محمداحسن وحید کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری(ایڈمن)، ایڈیشنل سیکرٹری(پلاننگ)،ایڈیشنل سیکرٹری(ٹیکنیکل)، ڈائریکٹرجنرل(توسیع)، ڈائریکٹرجنرل(ریسرچ)، ڈائریکٹرجنرل(پروڈکشن)،FAOکے کنسلٹنٹ ڈاکٹرمحمد افضل اورڈائریکٹرزنے شرکت کی۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس کا مقصد مویشیوں میں منہ کھربیماری کے تدارک کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیناتھا۔موجودہ حکومت لائیوسٹاک کو تمام متعدی اورغیرمتعدی بیماریوں سے پاک کرنے کاعزم کئے ہوئے ہے تاکہ مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرکے نہ صرف ملکی غذائی ضروریات کو پوراکیاجائے بلکہ اضافی پیداوارکے ذریعے برآمدات میں اضافہ کرکے زرمبادلہ کمایاجاسکے۔ چونکہ وبائی امراض مویشیوں کی پیداواری صلاحیتوں کو بری طرح متاثرکرتے ہیں اس لئے امراض کاتدارک موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسی لیے منہ کھرجیسی اہم بیماری کے خاتمہ کے لیے بذریعہ ویکسی نیشن حفاظتی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اورصوبہ بھرمیں ڈیزیزفری زونزبنائے جارہے ہیں جن کاآغاز بہاولپورڈویژن سے کیاجائے گاتاکہ لائیوسٹاک کوبیماریوں سے محفوظ کرکے نہ صرف ملکی معیشت بلکہ لائیوسٹاک فارمرز کی معاشی حالت کو بھی بہترکیاجاسکے۔ میٹنگ کے شرکاء کو سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد احسن وحید نے بتایاکہ منہ کھرکے خلاف ویکسی نیشن مہم کو موثر بنایاجارہاہے ۔صوبائی وزیرلائیوسٹاک سردارحسنین بہادردریشک نے کہاکہ ڈیزیزفری زونز بنانے سے ملکی برآمدات میں خاطرخواہ اضافہ ممکن ہوسکے گانیز پاکستان ملائشیاء، روس اورچین کی دودھ اورگوشت کی ایکسپورٹ مارکیٹ میں شامل ہوجائے گا۔ منہ کھربیماری کے تدارک کے لیے مختص فنڈز کاتذکرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیرلائیوسٹاک نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے اس مقصد کے لیے 60فیصد فنڈز جاری کردیئے ہیں جبکہ 40فیصد فنڈز کے حصول کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیاجارہاہے نیزیہ ویکسینیشن FAOاور محکمہ لائیوسٹاک کے ماہرین کی زیرنگرانی کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب محمد احسن وحید نے بیماریوں کے مؤثرتدارک کے لئے محکمانہ حکمت عملی کاتذکرہ کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کو بتایاکہ PPR(کاٹا) بیماری کاخاتمہ حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں پہلے فیز میں جنوبی پنجاب کو منہ کھراورPPR(کاٹا)سے پاک کیاجائے گا۔
13 Comments
buy amoxicillin generic – buy generic amoxicillin online amoxil buy online
diflucan online – flucoan forcan sale
lexapro 10mg pills – https://escitapro.com/# lexapro 10mg usa
buy cenforce 100mg online – cenforcers.com purchase cenforce online cheap
what is the difference between cialis and tadalafil? – canadian pharmacy online cialis cialis stopped working
cialis strength – cialis tadalafil 20mg price para que sirve las tabletas cialis tadalafil de 5mg
zantac 150mg over the counter – click buy generic ranitidine 150mg
More posts like this would create the online space more useful. modafinil provigil comprar
viagra buy pakistan – this viagra 100 mg buy
More articles like this would remedy the blogosphere richer. https://buyfastonl.com/furosemide.html
Thanks on sharing. It’s top quality. https://ursxdol.com/amoxicillin-antibiotic/
This is the kind of post I turn up helpful. https://prohnrg.com/product/rosuvastatin-for-sale/
Thanks an eye to sharing. It’s first quality. qu’est-ce qui peut remplacer le viagra sans ordonnance