لائیوسٹاک کمپلیکس ملتان کا افتتاح کر دیا گیا
Additional Chief Secretary South Punjab Capt. (R) Saqib Zafar inaugurated the Livestock Complex Multan. This Main Livestock Office in Multan will facilitate the livestock farmers with modern facilities, says ACS South. He emphasized the importance of livestock of South Punjab. He linked its development with Special Investment Facilitation Council. With the investment of Gulf Countries, modern livestock farms and camel farms will be developed. Secretary Livestock South Punjab briefed about this complex.
چولستان میں میٹ زون کا قیام، فیزیبیلیٹی تیار کرنے کی ہدایت
ملتان (جاسر آفتاب ڈاٹ کام) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ لائیو سٹاک کمپلیکس ملتان کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ اور پی ایس او سیکرٹری لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمد اقبال مشتاق موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی اور ڈائریکٹر لائیو سٹاک ملتان ڈویژن ڈاکٹر سبطین بھٹی نے بھی شرکت کی۔ محکمہ لائیوسٹاک کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر
ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کا کہنا تھا کہ ملتان میں اس لائیو سٹاک کمپلیکس کے فنکشنل ہونے سے مویشی پال حضرات کو جدید سہولیات میسر ہو سکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات کی ترقی اور ان کی معاشی خوشحالی ہمارا مشن ہے۔ مویشی پال حضرات کی معاشی ترقی واستحکام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے دیگر شعبوں کے علاوہ جنوبی پنجاب میں زراعت اور لائیوسٹاک کی ترقی کیلئے جامع پلان تشکیل دیا ہے۔ ان شعبوں کی ترقی کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل قائم کی گئی ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری کونسل کے تحت خلیجی ممالک کارپوریٹ فارمنگ میں سرمایہ کاری کریں گے۔ اس سے جنوبی پنجاب میں جدید ڈیری فارمنگ اور کیمل فارمنگ کو فروغ ملے گا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مزید کہا کہ فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے جنوبی پنجاب کا ریجن بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اس خطے میں نہ صرف ملکی بلکہ دیگر ممالک کی خوراک کی ضروریات پوری کرنے کا پوٹینشل موجود ہے۔ سرمایہ کاری کے نتیجے میں خلیجی ممالک کی خوراک کی ضروریات پوری ہونگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بہاولپور اور ڈی جی خان میں بھی جدید لائیو سٹاک کمپلیکس کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔
تعمیر پر لاگت
اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک جنوبی پنجاب ناصر جمال ہوتیانہ نے اس موقع پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ 20 کنال سے زائد رقبہ پر محیط لائیوسٹاک کمپلیکس کی تعمیر پر11 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے لائیو سٹاک کمپلیکس کے لان میں پودا بھی لگایا۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر نے گورنمنٹ پولٹری فارم ملتان کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی منصوبہ میں پولٹری فارم کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نے پولٹری فارم کے حوالے سے بریفنگ دی۔