DCFA Highway Committee announced
ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کی تنظیم سازی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ دنوں ایسوسی ایشن نے سپر ہائی وے سرکل کمیٹی کراچی کے قیام کا اعلان کیا۔ ہائی وے سرکل کمیٹی کے چیئرمین عامر ساکران کا نام چنا گیا ہے جبکہ وائس چیئرمین کے لئے آصف لانیہ، وائس چیئرمین ڈیری کے لئے ملک سلیم، فنانس سیکرٹری کے لئے آدم سورتی اور سیکرٹری انفارمیشن کے لئے عبدالجبار قادری کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرفان افریدی، اکبر بابو، دانش عباس اور عارف انور مینجنگ کمیٹی کے ممبران ہیں۔ ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمران نے اعلان کیا ہے کہ ہائی وے سے متصل کیٹل کالونیز کے فارمرز اپنی مشکلات اور مسائل کے لئے کمیٹی کے ممبران سے رابطہ کریں۔
Tags: DCFA Pakistan