بروک پاکستان اور محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے زیر اہتمام جانوروں کا عالمی دن منایا گیا

Seminar on World Animal Day by Brooke

بروک پاکستان اور محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے زیر اہتمام جانوروں کا عالمی دن منایا گیا

World Animal Day celebrated by Brook Pakistan and Livestock & Dairy Development Punjab | جانوروں کا عالمی دن منایا گیا

اینیمل سیفٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام جانوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

Brook Pakistan - World Animal Day

اینیمل ایکٹ 1890کی ترمیم حکومتی ترجیحات میں شامل :مشیروزیراعلیٰ پنجاب 
فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک کا جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب 
غریب آدمی کے لیے جانوروں کی انشورنس کاعمل شروع کیاجائے گا
لاہور (پریس ریلیز)جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ اوربروک ہسپتال فاراینیمل کے مشترکہ تعاون سے فلیٹیز ہوٹل لاہورمیں ایک پروقار تقریب کاانعقادکیاگیاجس کامقصد عوام میں جانوروں کی صحت و تندرستی کی حفاظت ، ویلفیئر اوربقاء سے متعلق آگاہی و شعوراجاگرکرناتھا۔اس اجلاس کی صدارت فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے کی جس میں رکن صوبائی اسمبلی مس سعدیہ سہیل رانا کے ہمراہ محکمہ لائیوسٹاک کے ڈائریکٹرجنرل (پروڈکشن)ڈاکٹر جمیل بسرا ، ڈائریکٹرکمیونیکیشن اینڈ ایکسٹینشن ڈاکٹرآصف رفیق، رجسٹرارلائیوسٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی ڈاکٹر آصف سلیمان ساہی، ڈائریکٹرلاہورڈویژن ڈاکٹرمحمداشرف ایڈیشنل ڈائریکٹرلاہور ڈاکٹرمحمدزبیرباری اوربروک ہسپتال فاراینیمل کے ریجنل منیجرلیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) محمدارشدانصاری نے شرکت کی۔ محکمہ لائیوسٹاک کے شعبہ نشرواشاعت نے تقریب کے شرکاء اورعوام الناس کی آگاہی کے لیے لائیوسٹاک سے متعلقہ لٹریچر،پمفلٹس اورکتابچے بھی مفت فراہم کئے جن کو مویشی پال حضرات نے بہت پسندکیا۔ اس موقع پرموبائل ٹریننگ بس،موبائل ویٹرنری ڈسپنسری اورکسٹمائزڈ موٹرسائیکلزعوام کودکھائی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک فیصل حیات خان جبوآنہ نے کہاکہ آج ہم سب اس دن کی مناسبت سے اکٹھے ہوئے ہیں جوکہ ایک فرد کی سوچ وکاوش سے 1925کو شروع ہوا اور بعدازاں آہستہ آہستہ چندممالک سے نکل کر دنیابھرمیں منایاجانے لگا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ و بروک کااشتراک اورمل کرکام کرنے کاجذبہ اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ اینیمل ایکٹ 1890کاحوالہ دیتے ہوئے مشیروزیراعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے کہاکہ موجودہ حکومت حالات کے مطابق اس ایکٹ میں پنجاب اسمبلی کے ذریعے مناسب ترامیم کرکے نافذ کرے گی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پنجاب حکومت غریب آدمی کی بہبود کے لیے جانوروں کی انشورنس کے سلسلے میں قانون سازی کررہی ہے۔

Seminar on World Animal Day by Brooke Seminar on World Animal Day by Brooke Seminar on World Animal Day by Brooke

Seminar on World Animal Day by Brooke

Seminar on World Animal Day by Brooke

Bell Button Website Jassaraftab

Read Previous

جانوروں کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ لائیوسٹاک راولپنڈی کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد

Read Next

تصاویر: بروک پاکستان اور محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام ورلڈ اینیمل ڈے کی تقریب

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page