ویٹرنری یونیورسٹی میں آل پاکستان قرات اور نعت کے مقابلوں کا انعقاد

 

ویٹرنری یونیورسٹی میں آل پاکستان قرات اور نعت کے مقا بلو ں کا انعقاد
لاہور (پریس ریلیز): یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے گذشتہ روز آل پاکستان نعت اور قرات کے مقابلوں کا انعقادکیا۔ان مقا بلو ں میں پاکستان بھر کی مختلف جا معات سے طلبہ و طا لبا ت کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔پنجاب یونیورسٹی کی ٹیم ان مقا بلو ں کی فاتح قرار پا ئی اورجنرل ٹر افی حا صل کی ۔
قرات کے مقا بلے میں پنجاب یونیورسٹی کے حافظ اسد شریف نے پہلی جبکہ نعتیہ مقابلے میں پنجاب گروپ آف کالجز لا ہور کے عثمان منیر نے پہلی پوزیشن
حا صل کی۔اُس مو قع پر اختتا می تقر یب کی صدارت کرتے ہو ئے پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر مسعو د ربا نی نے سینئر ٹیو ٹر پرو فیسر ڈاکٹر کامران اشر ف اور پرو فیسر ڈاکٹر یسین ٹیپو کے ہمراہ جیتنے والے طلبہ و طا لبا ت کے در میان انعا می شیلڈیں اور سر ٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔
قبل ازیں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے طلبہ ذیشان حیدر رضا اور احسن اشرف نے طارق عزیزشو میں بیت بازی کے مقا بلے میں پہلی پوزیشن حا صل کر کہ کیش پرائز اور ٹر افی اپنے نام کی۔ ویٹرنری یونیورسٹی کی طا لبہ ما ہم زاہر ہ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لا ہور میں منعقد ہو نے والے آل پاکستان علا مہ محمد اقبال تقریری مقا بلہ میں بیسٹ اُ ردو سپیکرمجید نظا می ایوارڈ جیتا۔یواس پرو وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرمسعود ربا نی نے طلبہ کی شاندار پر فارمنس کو سرا ہا اور مبار کباد دی۔