ایرڈ یونیورسٹی میں میاں جان محمد جاوید کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
World Poultry Science Association Pakistan Branch organized condolence reference for Mian Jan Mohammad Javaid. Mian Jan Mohammad was the founder of Jadeed Group. He was also the president of WPSA Pakistan Branch. Association organized this reference at PMAS Arid Agriculture University Rawalpindi
میاں جان محمد جاوید ۔۔ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے ۔۔۔
راولپنڈی (جاسر آفتاب ڈاٹ کام) ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ اور ڈیپارٹمنٹ آف لائیوسٹاک پروڈکشن اینڈ مینجمنٹ کے اشتراک سے پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں میاں جان محمد جاوید کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں میاں صفوان جاوید، سلمان صادق، پروفیسر ڈاکٹر عرفان یوسف، پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹر عاصم محمود خان،ڈاکٹر سیف الرحمان، ڈاکٹر ناصر مختار، ڈاکٹر طلحہ خالد، ڈاکٹر عبدالشکور، ڈاکٹر ظفراور دیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ایرڈ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نعیم بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر میاں جان محمد جاوید کی خدمات کو سراہا گیا۔ وہ جدید گروپ کے بانی اور ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان برانچ کے صدر تھے۔