Mandatory Training for livestock officers
لائیوسٹاک کی پیداواربڑھا کر خوراک کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے:سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی
محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کی مینڈیٹری ٹریننگ کی ویٹرنری یونیورسٹی میں اختتامی تقریب
لائیوسٹاک آفیسرز کی فنانشل و ایڈمنسٹریٹو مینجمنٹ سے متعلقہ ٹریننگ اختتام پذیر
لائیوسٹاک کی پیداواربڑھا کر خوراک کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے یہ بات عصمت طاہرہ سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ لائیو سٹاک کے افسران کی مینڈیٹری ٹریننگ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں پروموشن لنک ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عصمت طاہرہ سیکرٹری مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کی۔تقریب میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا سمیت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اقبال شاہد ، ڈائریکٹر جنرل (پروڈکشن) ڈاکٹر جمیل بسراء، ڈائریکٹر جنرل (ریسرچ)ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پہ مینڈیٹری ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران میں سرٹیفیکٹس اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ یاد رہے کہ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نیمینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے تعاون سے گریڈ 17،گریڈ 18اور گریڈ 19کے افسران کی تربیت اور ترقی کے سلسلے میں بالترتیب 4 ہفتہ،8ہفتہ اور 12ہفتہ دورانیہ کی ٹریننگ کا اہتمام کیا ۔ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں گریڈ 17کے 30افسران گریڈ 18کے 25افسران اور گریڈ19کے 08افسران شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کہا کہ اس طرح کی عملی تربیت کے انعقاد سے پیشہ وارانہ امور کی انجام دہی اور پروفیشنل ڈیویلپمنٹ میں مدد ملتی ہے۔ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اقبال شاہد نے کہا کہ اس ٹریننگ سے افسران کی انتظامی کارکردگی اور معاشی امور کی انجام دہی کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔تربیت یافتہ افسران سے امید کی جاتی ہے کہ وہ بہتر انداز میں پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دیں گے۔