ویٹرنری یونیورسٹی میں دسویں کانووکیشن کا انعقاد ، پروچانسلر / وزیرلائیوسٹاک سردار حسنین دریشک نے صدارت کی

ویٹرنری یونیورسٹی کا دسواں کانووکیشن

UVAS 10th convocation held at UVAS City Campus
ویٹرنری یونیورسٹی میں دسویں کانووکیشن کا انعقاد :پرو چانسلر/ وزیر لا ئیو سٹاک سردار حسنین بہا در دریشک نے صدارت کی۔ 1,417 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن حا صل کر نے وا لے72 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے. لاہور (پریس ریلیز) : یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے دسویں کانووکیشن کا گذ شتہ روز انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت پرو چانسلر /وزیر لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب سردار حسنین بہا در دریشک نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ایڈ وائز ر چیف منسٹرپنجاب آن لا ئیو سٹاک فیصل حیات جبوا نہ،
سیکر ٹری لا ئیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلپمنٹ ڈیپا رٹمنٹ پنجاب محمد احسن وحید کے علاوہ ویٹر نری یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا سمیت مختلف یو نیور سٹیو ں کے پرو فیسرز ، پو لٹر ی و ڈیر ی صنعتکار ، طلبہ وا سا تذہ کی بڑی تعدادُ اس مو قع پر مو جودتھی۔ کا نو و کیشن میں1,417گر یجو یٹنگ طلبہ کو ڈ گر یاں دی گئیں جن میں سے 230ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیس, 356بی ایس آنر ز، 90 ڈاکٹر فار میسی،26 ڈاکٹر آف نیو ٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس، 48ما سٹر بز نس ایڈ منسٹر یشن اینڈ ایگزیکٹیو ، 37 بی بی اے آنرز ،4 ما سٹر بز نس فنانس،194ایم ایس سی ،33پی ایچ ڈی اور399 ایم فل کی ڈ گر یا ں طلبہ و طالبا ت نے و صو ل کیں جبکہ پوزیشن حا صل کر نے وا لے72 طلبہ کو میڈل بھی د یئے گئے۔

ویٹرنری یونیورسٹی کے گیارہویں کانووکیشن کا انعقاد ۔۔ روزنامہ آفتاب، ویٹرنری میٹرز

اُس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے منسٹر لا ئیو سٹاک سردار حسنین بہا در دریشک نے ڈگر یا ں اور میڈ ل حا صل کر نے والے طلبہ و طالبا ت کو مبا ر کبا د پیش کی اور ان سے کہا کہ یہ اب آ پ کی ذمہ داری ہے کہ آپ اپنے علم و عمل کے ذریعے سے ملک و ملت کی تر قی میں اپنا کلید ی کردار ادا کر یں۔ اُ نہو ں نے معیا ر ی تعلیم و تحقیق کی تر ویج اور کمیو نٹی سرو سز کے لیئے ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے کردار و کاوشوں کو سراہا اور اعلی کار کردگی کی بدولت نصا بی و غیر نصا بی سر گر میو ں میں پاکستا ن بھر کی د س بہتر ین جا معات میں نما یا ں پو زیشن حا صل کر نے،ایشیا کی بہتر ین یو نیورسٹیو ں کی فہر ست میں نما یا ں پو زیشن حا صل کر نے نیزکھیلو ں میں پاکستان بھر کی پبلک سیکٹر جامعات میں تیسر ی
پو زیشن حا صل کر نے پر مبار کبادبھی پیش کی۔ اُ نہو ں نے کہا کہ پا کستا ن میں معیار تعلیم کو بہتر بنا نے اور صارف تک حفظان صحت کے اُ صو لو ں کے عین مطا بق کھا نے کی صاف ستھری معیاری اشیا فراہم کر نے کے لیئے حکو مت پنجا ب انقلا بی اقدامات کر رہی ہے نیز کہا کہ ملک میں لائیو سٹاک سیکٹر کو ایک مستحکم فعا ل سیکٹر بنا نا حکو مت پنجاب کی او لین تر جیحا ت میں شامل ہے۔ اُ نہو ں نے ملک میں فوڈ سیکیور ٹی اور میل نیو ٹر یشن جیسے مسا ئل پر قا بو پا نے کے لیئے ویٹر نری یونیورسٹی کے ما ہرین کو اپنی کا وشیں مز ید تیز کر نے کے بارے زور دیا۔ قبل ازیں منسٹر لا ئیو سٹاک سردار حسنین بہا در دریشک نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا کے ہمرا ہ پی ایچ ڈی سکالرز اور پو زیشن ہولڈر طلبہ و طا لبات کے درمیان میڈ لز (تمغے)بھی تقسیم کیئے۔
و ائس چا نسلر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اپنے خطا ب میں تعلیمی،تحقیقی، کلینیکل سر وسز، اور ڈائگا نو سٹک لیبا ر ٹر یو ں اور پاکستان بھر کی جامعات میں ویٹر نری یو نیور سٹی کی
مو جودہ پوزیشنز ،کا میا بیو ں اور اس کی تا ریخی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بتا یا۔اُنہوں نے کہا یونیورسٹی نے ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن کے سپو رٹس رینکنگ میں پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں تیسری پو زیشن حاصل کی۔ اُنہو ں نے مزید کہا کہ ویٹر نری یو نیورسٹی پاکستان بھر کی دس بہتر ین جامعات کی فہر ست میں پہلے سے ہی شا مل ہے۔ڈاکٹر پا شا نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی نے اپنی اعلی تعلیمی معیار ،تحقیق اور وسا ئل کو برؤ ے کار لا کر نو جوان نسل کی ویٹر نری ایجوکیشن میں مہارتو ں کو اُ جا گر کر نے میں ہمیشہ اپنا مثا لی کردار ادا کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یو نیور سٹی میں اساتذہ 1.5 بلین مالیت کے141 تحقیقی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر پا شا نے کہا کہ یونیورسٹی 4 بلین کے 5 تر قیا تی پرا جیکٹس چلا رہی ہے جبکہ پچھلے ما لی سال میں 882ملین کے متعدد تر قیا تی پرا جیکٹس کو پا یہ تکمیل پہنچا یا ہے۔اُنہو ں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی نے گذشتہ سال کے دوران ہو نہار طلبہ کو میر ٹ کی بنیا د پر 54ملین کی 1162سکا لر شپس بھی دیں ہیں۔اُنہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی طلبہ اور فیکلٹی کی ذہنی جسما نی ڈیویلپمنٹ کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے جبکہ محکمہ لا ئیو سٹاک کے افسران اور کسا نو ں کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے عملی تر بیت بھی دے رہی ہے۔اُنہو ں نے کہا کہ ویٹر نری یو نیورسٹی اپنی تعلیمی ،تحقیقی،طبی و تشخیصی اور ایڈوا ئزری سروسز ز کے ذریعے سے پاکستا ن کی اکا نو می کو بہتر بنا نے، مویشی پا ل حضرات کے نفع کو بڑ ھا نے اور لا ئیو سٹاک سیکٹر، پو لٹر ی ، میٹ ، ڈیر ی صنعت کی تر قی کے لیے ہمہ وقت کو شاں ہے۔ یو نیورسٹی کا سینٹر فار اپلا ئیڈ پالیسی ریسر چ ان لا ئیو سٹاک پولٹری اورڈیر ی سیکٹر کو مستحکم بنا نے سے متعلقہ پا لیسیاں مرتب کر نے کے لیئے مختلف مشا ورتی اجلا س بھی منعقد کروا رہا ہے ۔

Read Previous

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر سٹوڈنٹس کبوتر رہا کرتے ہوئے

Read Next

اینیمل ایکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا ، مشیر وزیراعلیٰ

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page