لائیوسٹاک کے پٹہ داران کا دیرینہ مطالبہ منظور ، سالانہ لینڈرینٹ 15 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا

Meeting of Punjab Parliament Committee

Minister Livestock Punjab resolve issues of livestock land rent | لائیوسٹاک کے پٹہ داران کا دیرینہ مطالبہ منظور ، سالانہ لینڈرینٹ 15 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد

لائیوسٹاک کے پٹہ داران کا مطالبہ منظور، لینڈ رینٹ 10 فیصد کر دیا گیا

پاکستان میں منافع بخش ڈیری فارمنگ کیسے ممکن؟

 

Minister Livestock Punjab resolve the issues of livestock land rent

Livestock

لائیو سٹاک کے پٹہ داران کا دیرینہ مطالبہ منظور، سالانہ لینڈرینٹ 15فیصد سے کم کر کے 10فیصد کردیا گیا
لائیو سٹاک سے متعلقہ مسائل کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پر عزم

حکومت پنجاب نے لائیو سٹاک فارمز کے پٹہ داران کا دیرینہ مطالبہ منظور کر لیا۔یہ فیصلہ وزیر برائے لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کی زیرصدارت پا رلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا۔ پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ اس اجلاس میں وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، مشیر برائے لائیو سٹاک فیصل حیات جبوآنہ ، اصغر عباس ایم پی اے ، امیر محمد خان ایم پی اے، حامد یارہراج ایم پی اے، سید صمصا م علی شاہ بخاری ایم پی اے ، محمد تیمور خان ایم پی اے، سعید اکبر خان ایم پی اے، سیکرٹری لائیو سٹاک احسن وحید ، ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن جمیل احمد بسرااور محکمہ کے دیگر افسران نے شرکت کی۔اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ لینڈ رینٹ کی شرح 15فیصد کی بجائے10فیصد سالانہ ہو گی۔پٹہ نامہ کی شرائط کے مطابق سابقہ طریقہ کار بحال کیا جائے گا مزید یہ کہ پچھلے سالوں کے بقایاجات بھی 10فیصدسالانہ شرح کے حساب سے وصول کیے جائیں گے ۔محکمہ لائیوسٹاک کی 21675ایکٹر زمین لائیوسٹاک فارمرز کے پٹہ داران کے زیرِاستعمال ہے جس پر محکمہ سالانہ پٹہ اکٹھا کرتا ہے۔پٹہ کی سالانہ شرح میں 2013میں حکومتی سطح پر اضافہ کیا گیا جس کے باعث زیادہ تر پٹہ داران سے وصولی ممکن نہ ہوسکی اور بقایا جات بڑھتے چلے گے۔پٹہ کی آسان ادائیگی اور سالانہ شرح کو کم کرنے کے اقدامات نہ صرف پٹہ داران کے لیے حوصلہ افزا ہیں بلکہ ان سے محکمانہ آمدن میں اضافہ ہو گا اس موقع پر وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ لائیو سٹاک سے متعلقہ مسائل کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم رکھتی ہے جس کے لیے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Bell Button Website Jassaraftab

Read Previous

وزیراعظم کے مرغی پال پروگرام کی بھرپور انداز میں تیاریاں شروع

Read Next

جانوروں کی افزائش کی بے ڈھنگی ویکسین نے غربت کی لکیر میں دھنسے افراد کو مزید  نیچے دھکیل دیا، ڈاکٹر علمدار حسین

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page