صوبائی وزیر لائیوسٹاک کو9211ورچوئل گورننس سسٹم پر بریفنگ، پیمکو دفتر کا دورہ

Minister Livestock in Livestock Meeting

صوبائی وزیر لائیوسٹاک کو9211ورچوئل گورننس سسٹم پر بریفنگ، پیمکو دفتر کا دورہ

Minister Livestock briefed about the virtual governance system of L&DD Punjab 9211 System. Visited PAMCO office. Punjab Agriculture & Meat Company

جانوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے وزیر لائیوسٹاک پنجاب کا پیغام

Minister Livestock

Minister Livestock at PAMCO

Minister Livestock in Livestock Meeting

 

صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کو9211ورچوئل گورننس سسٹم پر بریفنگ
لاہور (پریس ریلیز) صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک اور مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک فیصل حیات خان جبوآنہ نے سول سیکرٹریٹ اور پیمکو کے دفاتر کا دورہ کیا اوراجلاس کی صدارت کی۔ ان میٹنگز میں ایڈ یشنل سیکرٹری (ایڈ من)، ایڈیشنل سیکرٹری (پلاننگ)، ڈپٹی سیکرٹری (آئی اینڈ سی)، ڈائریکٹر کمیونی کیشن اور رجسٹرار پنجاب لائیو سٹاک بریڈنگ سروسزاتھارٹی کے ہمراہ متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ سول سیکرٹریٹ میں وزیر لائیوسٹاک اور مشیر وزیر اعلیٰ کو ڈپٹی سیکرٹری (آئی اینڈ سی) نے 9211ورچوئل گورننس سسٹم پہ بریفنگ دی۔ سسٹم کی افادیت کو سراہتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ سسٹم کی بدولت کچھ ملازمین کی غلطیاں بھی سامنے آئی ہیں جنھیں درست کرنا ہمارا کام ہے۔نچلی سطح پہ سروسز فراہم کرنے والے عملے کی کیپسٹی بلڈ نگ کرنے کی ضرورت ہے اور جن اداروں سے بھی بہترین تربیت حاصل کی جاسکتی ہے ان سے استفادہ کیا جانا چاہیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کے پاس بنیاد موجود ہے اس پہ کام کرنے کو تر جیح دیں ۔جو صحیح صورتحال ہے اسے سامنے رکھیں اور اس کی بنیاد پہ سٹریٹجی پلان کریں۔ انہوں نے لائیو سٹاک سروسز کے معیار کی بہتری پہ زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ پریکٹیکل لوگ ہیں اگر ہمارے فارمرز مطمئن نہیں تو ہم کامیاب نہیں ۔ اس موقع پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محکمہ یہ تجاویز تیار کرے کہ شہروں میں دودھ کیسے بہتر انداز میں مارکیٹ کیا جائے۔صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک نے فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک کے ہمراہ پیمکو کے دفاتر کا دورہ بھی کیا۔ جہاں انہوں نے پودالگا یا اور اجلاس کی صدارت کی۔ چیئر مین پیمکوممتاز خان منیس نے انہیں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ جلد پیمکو کو درپیش مسائل حل کر لیں گے۔ ہمیں یہ ادارہ بہترین اور جدید طریقے سے چلانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو اچھی کوالٹی کا گوشت فراہم کرنا پیمکو کا اولین فرض ہے ۔

Read Previous

آل پاکستان فوڈ سائنس کانفرنس کا زرعی یونیورسٹی میں انعقاد

Read Next

ویٹرنری یونیورسٹی میں فار ما سسٹ کا عا لمی دن منایا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page