وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز آمد، ویٹرنری اکیڈمی کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز آمد، ویٹرنری اکیڈمی کا افتتاح
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وزیراعلیٰ نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کی ویٹرنری اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ویٹرنری اکیڈمی کا دورہ کیا
اور اکیڈمی کے مختلف حصے دیکھے۔ انہوں نے اکیڈمی کے سٹاف سے ملاقات کی اور سٹاف میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ وزیراعلیٰ نے پیٹ(Pet) سینٹر کا بھی دورہ کیا اور جانوروں کے علاج معالجے کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے جانوروں کیلئے مخصوص الٹرا ساؤنڈ سینٹر اور آپریشن تھیٹر بھی دیکھا۔
وزیراعلیٰ کو اکیڈمی میں تربیت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔