زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کتاب میلے کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جاری کتاب میلہ جمعہ 15مارچ تک جاری رہے گا۔ یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں سجائے گئے کتاب میلے میں شہر بھر سے ہزاروں طلباءو طالبات اور تعلیم و کتاب دوست افراد شرکت کرکے اپنی پسندیدہ کتب کی خریداری کر رہے ہیں۔ میلے میں شعر و شاعری‘ تاریخ‘ فلسفہ‘ کامیاب اور بڑے لوگوں کی سوانح عمری‘ سفر نامے‘ ڈرامے‘ افسانے‘ زراعت و معیشت‘ لائیوسٹاک‘ بزنس اور کامیاب لوگوں کے دلچسپ واقعات پر مبنی کتب رعایتی نرخوں پر دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی کے لائبریرین محمد عمر فاروق کے مطابق کتاب میلہ میں طلباءوطالبات اور اساتذہ کیلئے کتابوں کی خریداری پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے