قلم اٹھائیں

ادارہ جاسر آفتاب ڈاٹ کام متعلقہ شعبہ میں لکھنے والوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرتا ہے بلکہ اس سلسلے میں رہنمائی کے لئے بھی تیار ہے۔ یہ آپ کا اپنا پلیٹ فارم ہے جس کے لئے آپ اپنی تحریریں بھجوا سکتے ہیں۔ آپ کی تحریر ایڈیٹوریل فیصلے کے بعد نہ صرف ویب سائیٹ پر جاری کی جائے گی بلکہ اسے فیس بک پیج کے ذریعے بھی پھیلایا جائے گا۔

 

ادارہ آپ کے کالم،  تجزیے اور تکنیکی مضامین وسیع تر قومی مفاد میں شائع کرتا ہے۔ اس کے عوض ادارہ نہ تو کسی قسم کا معاوضہ طلب کرتا ہے اور نہ ہی کسی تھرڈ پارٹی کو اس قسم کی ذمہ داری دیتا ہے۔ رائٹرز سے گزارش ہے کہ درج ذیل ہدایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنی تحریریں ہمیں ای میل کریں:

  • تحریر کا تعلق ویٹرنری پروفیشن سے ہونا چاہئے۔
  • تحریر ترجیحاََ اردو زبان میں ہونی چاہئے مگر انگریزی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بولی جانے والی دیگر زبانوں میں بھی ہو سکتی ہے۔
  • انگریزی کی تحریر مائیکروسافٹ ورڈ جبکہ اردو پنجابی سرائیکی سندھی وغیرہ میں لکھی گئی تحریر ان پیج فائل میں بھیجیں ۔
  • تحریر میں غیر اخلاقی الفاظ کا استعمال ہرگز نہیں ہونا چاہئے۔
  • تحریر کا مقصد کسی خاص فرد، گروہ یا ادارے کو ٹارگٹ کرنا یا کسی کی دل ازاری یا کردار کشی کرنا نہ ہو۔
  • ایک تحریر میں ایک سے زائد لکھاریوں کے ناموں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ تکنیکی مضامین میں لکھاریوں کی تعداد ایک سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔
  • کسی بھی تحریر کو ویب سائیٹ پر جاری کرنا یا نہ کرنا ادارے کا ایڈیٹوریل حق ہے۔

 

اپنی تحریریں اس ای میل ایڈریس پر بھیجیں

jassaraftab@yahoo.com

Share Link Please, Don't try to copy. Follow our Facebook Page